Inquilab Logo

ایپل کا نیا سنگ میل،۳؍ ٹریلین ڈالر کا ہندسہ پار کرکے دُنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

Updated: January 05, 2022, 11:40 AM IST | Agency | New Delhi

ء۲۰۰۷ء میں کمپنی کے ذریعہ پہلا آئی فون بازار میں پیش کئے جانے کے بعد سے اب تک شیئر کی قیمتوں میں ۵؍ ہزار ۸۰۰؍ فیصد کااضافہ

Apple continued to grow during the epidemic.Picture:INN
ایپل نے وبا کے دوران بھی ترقی کی رفتار جاری رکھی۔ تصویر: آئی این این

آئی فون بنانے والی امریکی کمپنی  ایپل انکارپوریٹڈ (Apple Inc)    نے نیا سنگ میل پار کرلیا ہے۔  اسٹاک مارکیٹ میں کمپنی کی مالیت ۳؍ٹریلین ڈالر ہوگئی  البتہ شام ہوتے ہوتے اس میں معمولی کمی آئی اور وہ ۲ء۹۹؍ٹریلین ڈالر پر بند ہوئی ۔ ۳؍ ٹریلین ڈالر کا ہندسہ پار کرنےوالی ایپل  دنیا کی پہلی کمپنی  ہے۔   ایپل  نے  نہ صرف ایک ا ور ریکارڈ قائم کیا ہے   بلکہ  یہ پیغام بھی دیا کہ کس طرح وبائی  دور نے  اس بڑی کمپنی   کے عروج کو متاثر نہیں کیا ہے۔  نیویارک میں دوپہر تک تجارت میں ایپل کے حصص۳؍ فیصد تک بڑھ کر۱۸۲ء۸۸؍ ڈالر پر پہنچ چکے ہیں۔ اس سے قبل اکتوبر کے شروع میں ایپل نے اپنی بازاری سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپٹلائزیشن)  میں تقریباً۷۰۰؍ بلین ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی فون بنانے والی کمپنی کے حصص کی قیمت کئی سال سے مسلسل بڑھ رہی ہے، جس کے بعد اب یہ۲۰۰؍ فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ۲۰۰۷ء میں کمپنی کے ذریعہ  پہلا آئی فون  مارکیٹ میں کئےجانے کے بعد سےکمپنی کے حصص کی قیمتوں  میں۵؍ ہزار ۸۰۰؍ فیصد کااضافہ  ہوا ہے۔ محض ۱۶؍ مہینوں قبل ہی  ایپل نے ۲؍ ٹریلین ڈالر کا ہندسہ پار کرکے تاریخ رقم کی تھی۔  لاک ڈاؤن کےدوران موبائل،  ٹیب اور لپ ٹاپ پر عوام  کے انحصار کی وجہ سے آئی فون  کے شیئر میں مسلسل اضافہ ہواہے۔ ۲۰۲۰ء کے اوائل میں  عالمی وبا کورونا وائرس نے پہلی بار دنیا کو شدید متاثر کیا تھا اور اس کی وجہ سے عالم گیر سطح پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے ملازمت، تعلیم، تفریح اور ٹیکنالوجی پر زبردست اثر پڑا۔ یہ وہ بازار ہیں جن کو ایپل اپنے ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر اور میڈیا سروسیز کے ذریعے چلاتا ہے اور اس نے اسے۳؍ٹریلین  ڈالر تک پہنچنے والی تاریخ کی پہلی کمپنی بننے میں بازی مار لی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK