Inquilab Logo

ملائم کی موت پر اظہار ِتعزیت کیلئے ارشد مدنی کی اکھلیش سے ملاقات

Updated: October 16, 2022, 9:56 AM IST | Lucknow

سچن پائلٹ ، سکھ بیر سنگھ بادل ،راج ببر اور کئی دیگر لیڈر وں نے بھی سیفئی پہنچ کر سماجوادی سربراہ کو پرسہ دیا

Congress leader Sachin Pilot and others condole Akhilesh Yadav. (PTI)
کانگریس لیڈر سچن پائلٹ اور دیگر اکھلیش یادو سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے۔(پی ٹی آئی)

جمعیۃ علماءکے قومی صدر مولانا ارشدمدنی نے سنیچر کو سیفئی پہنچ کر سماجوادی پارٹی کے قومی صد ر اکھلیش  یادو سے ملاقات کی، اس موقع پر انھوںنے پارٹی کے بانی آنجہانی ملائم سنگھ کی موت پر اکھلیش کوتعزیت پیش کی۔مولانا ارشد مدنی کے علاوہ کانگریس کے کئی لیڈر بھی سیفئی پہنچے اوراکھلیش یادو سے ملاقات کر کے انہیں پرسہ دیا۔ اس موقع پر ملائم سنگھ یادوکی خدمات کو بھی یاد کیاگیا۔ 
بتایا جارہا  ہے مولانا ارشد مدنی اور اکھلیش یادو کے درمیان کافی دیر تک گفتگوہوتی رہی ، جس میں آنجہانی ملائم سنگھ یادو کی خدمات کو یادکرنے کے ساتھ ہی ساتھ ملک  اور ریاست کےموجودہ  حالات بھی زیر گفتگو آئے ۔ اس ملاقات کی اطلاع  خود مولانا ارشد مدنی نے ٹویٹ کرکے دی ہے ۔ 
  سنیچر کو کانگریس کے سینئر لیڈر  سچن پائلٹ، راج ببر اور کئی دیگر نے بھی سیفئی پہنچ کر اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ان کے علاوہ  سیفئی پہنچنے والوں میں پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ سکھ بیر سنگھ بادل ، ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا ا ور دیگر شامل ہیں۔  اس بیچ ا کھلیش  یادو نے سنیچر کو ملائم سنگھ کی چتا سے استھیاں اکٹھا کیں جنہیں بعد میں گنگا میں بہایا جائے۔ اس موقع پر  ان کے ساتھ خاندان کے دیگر افراد بھی تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK