سینئر آئی ٹی پروفیشنل اور اے آئی اسٹارٹ اپس مینٹورترون شیخاوت نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈجیٹلائزیشن نے روزگار کی تعریف بدل دی ہے۔ اب نوجوانوں کو سرٹیفکیٹ سے زیادہ مہارت (اسکل) کی ضرورت ہے۔
EPAPER
Updated: November 02, 2025, 9:02 PM IST | Amroha
سینئر آئی ٹی پروفیشنل اور اے آئی اسٹارٹ اپس مینٹورترون شیخاوت نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈجیٹلائزیشن نے روزگار کی تعریف بدل دی ہے۔ اب نوجوانوں کو سرٹیفکیٹ سے زیادہ مہارت (اسکل) کی ضرورت ہے۔
سینئر آئی ٹی پروفیشنل اور اے آئی اسٹارٹ اپس مینٹورترون شیخاوت نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈجیٹلائزیشن نے روزگار کی تعریف بدل دی ہے۔ اب نوجوانوں کو سرٹیفکیٹ سے زیادہ مہارت (اسکل) کی ضرورت ہے۔ شیخاوت نے کہا کہ اے آئی، سائبرسیکوریٹی اور ڈیٹا سائنس جیسے شعبے ہندوستان کو ٹیلنٹ ہب بنا رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ نئی ٹیکنالوجیز کو اپنائیں اور اپنے خیالات کو کاروبار (انٹرپرینیورشپ) میں تبدیل کریں۔
اتر پردیش کے امروہہ تِگری میلے میںسپرنٹنڈنٹ آف پولیس امیت کمار آنند اور پولیس سیکشن آفیسر انجلی کٹاریہ کے اشتراک سے مشن شکتی ۰ء۵؍ کے تحت ’اسکل ڈیولپمنٹ اور ہائی ایجوکیشن سے کریئر ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کے ذریعے خواتین کی بااختیاری‘ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں آئی ٹی پروفیشنلز اور اسٹارٹ اپ مینٹور نے کہا کہ ہندوستان آج ڈجیٹل ٹیلنٹ کا دارالحکومت بن رہا ہے۔ آج کا دور ٹیکنالوجی اور اختراع کا دور ہے۔ مصنوعی ذہانت، بلاک چین، سائبر سیکوریٹی اور ایپ ڈیولپمنٹ جیسے شعبوں میں روزگار کے لامحدود امکانات ہیں۔ سینئر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ورِندا اگروال نے کہا کہ شفافیت،دیانتداری اور طویل مدتی نظریہ ہی کسی بھی کاروبار کا سچا سرمایہ ہے۔ یشودا اسپتال غازی آباد کی سینئر کلینیکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر شوبھا شرما اورڈاکٹر بھاونا تیواری نے کہا کہ بہتر مکالمہ (ڈائیلاگ) اور حساسیت خواتین کو بااختیار بنانے کی بنیاد بن سکتی ہے۔
اقتصادی اعداد و شمار اور عالمی عوامل مارکیٹ کی سمت کا تعین کریں گے
گھریلو اسٹاک مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے کی کمی کے بعد گھریلو اقتصادی اعداد و شمار اور عالمی عوامل آنے والے ہفتے میں بازار کی سمت کا تعین کریں گے۔ مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں کے لیے پی ایم آئی ڈیٹا آنے والے ہفتے میں جاری ہونے والا ہے۔ مزید برآں، اکتوبر کے گڈز اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی) اور ہفتہ کو جاری کردہ گاڑیوں کی فروخت کے اعداد و شمار کا اثر پیر کو مارکیٹ کھلنے پر نظر آئے گا۔
یہ بھی پڑھئے:بڑے پیمانے پر چھٹنی کے بعد، مائیکروسافٹ دوبارہ ملازمت دینے کا ارادہ رکھتا ہے
عالمی سطح پر ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ جغرافیائی سیاسی صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ اس کا اثر اسٹاک مارکیٹوں پر بھی پڑے گا۔ گزشتہ ہفتے پیر اور بدھ کو مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ باقی تین دنوں میں کمی دیکھی گئی۔ بی ایس ای سینسیکس ہفتے کے دوران۳۲ء۰؍ فیصد گر کر۷۱ء۸۳۹۳۸؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی۵۰؍ انڈیکس بھی ۲۸ء۰؍ فیصد کی ہفتہ وار کمی کے ساتھ ۱۰ء۲۵۷۲۲؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران بدھ کو دونوں بڑے انڈیکس تاریخی اونچائیوں پر پہنچ کر بند ہوئے تھے۔