Inquilab Logo

بی جے پی اپنے راجا مہاراجائوں کے ساتھ دہلی پر حملہ کرے گی

Updated: November 21, 2022, 12:57 PM IST | Agency | New Delhi

دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات کیلئے بی جے پی کی ایک دن میں۱۴؍ریلیوں پراروند کیجریوال کا طنز

Arvind Kejriwal .Picture:INN
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال ۔ تصویر:آئی این این

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنے ’راجامہاراجائوں‘ کے ساتھ قومی دارالحکومت پرحملہ کرے گی اور عوام انہیں’مناسب جواب‘دیں گے۔کیجریوال نے یہ تبصرہ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی)کے انتخابات سے قبل اتوار کو قومی دارالحکومت میں بی جے پی کے سرکردہ لیڈروںکے مختلف روڈ شو میں حصہ لینے کے تناظر میں کیا۔
 بی جےپی کے قومی صدر جے پی نڈا، پارٹی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور کئی مرکزی وزراء ایم سی ڈی انتخابات سے قبل اتوار کو قومی دارالحکومت میں ہونے والے ۱۴؍روڈ شوز میں شرکت کریں گے۔ کیجریوال نے ٹویٹ کیا،’’آج بی جے پی دہلی پرحملہ کرنے جا رہی ہے۔ ان کے بہت سے راجا اور مہاراجا اپنی اپنی فوجوں کے ساتھ دہلی پر چاروں طرف سے حملہ آورہیں۔ لیکن جس طرح اب تک دہلی کےعوام نے بہادری سے بی جے پی اور اس کے لیفٹیننٹ گورنرکےحملوں کا سامنا کیا ہے، اسی طرح آج بھی دہلی کے لوگ انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہےکہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، ان کے آسام کےہم منصب ہیمنت بسوا شرما، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جےرام ٹھاکر اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی روڈ شو میں شریک رہنماؤں میں شامل تھے۔ ۲۰؍نومبر کو’مہا سنڈے‘بتاتے ہوئے، بی جے پی کی دہلی یونٹ کے جنرل سکریٹری کلجیت سنگھ چہل نےکہا کہ نڈا قومی دارالحکومت کے سنگم وہار علاقے میں انتخابی مہم چلائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ راجناتھ سنگھ، گجیندر سنگھ شیخاوت، ہردیپ سنگھ پوری، جتیندرسنگھ اور میناکشی لیکھی سمیت کئی دیگر مرکزی وزراء بھی مختلف علاقوں میں ہونے والے روڈ شو میں شرکت کریں گے۔ایم سی ڈی کے۲۵۰؍وارڈوں میںانتخابات کے لیے ووٹنگ۴؍دسمبر کو ہوگی، جب کہ ووٹوں کی گنتی۷؍ دسمبر کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK