Inquilab Logo

اسدالدین اویسی کا دورۂ اتر پردیش، اوم پر کاش راج بھر سے ملاقات

Updated: July 09, 2021, 11:48 AM IST | Agency | Lucknow

بھاگیداری سنکلپ مورچہ پر تبادلۂ خیال ۔ ایم آئی ایم صدرنے بہرائچ میں سید سالار مسعود غازی ؒ کے دربار میں حاضری دی ، پارٹی دفتر کا افتتاح کیا

Asaduddin Owaisi addressing at Bihar.Picture:INN
ا سد الدین اویسی بہر ائچ میں خطاب کرتےہوئے ۔ ۔تصویر :آئی این این

ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے یوپی کا دورہ کرکے اوم پرکاش راج بھر سے ملاقات کی اور سید سالار غازیؒ  کے دربار میں حاضری دی ۔ اس دوران انہوں نے یوپی کی حکمراں اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کی۔  
 جمعرات کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی یکروزہ طور پر  اتر پردیش پہنچے۔ اس دوران انہوں نے حصہ داری کا مطالبہ کرتے ہوئے اسمبلی میں آواز بلند کر کے آگے بڑھنے کا دعویٰ کیا۔  اویسی نے سابق کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر کی قیادت میں  قائم بھاگیداری سنکلپ مورچہ میں اپنی شمولیت کا وعدہ کیا ۔  پارٹی کے ریاستی صدر اور کارکن  اب ۱۰۰؍سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کررہے ہیں۔یکروزہ دورے  میں لکھنؤ کے اموسی ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد اسد الدین اویسی نے  ایک ہوٹل میں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈروں کے درمیان ۴۰؍منٹ کی  میٹنگ میں سنکلپ مورچہ کی کامیابی، اس  کےمستقبل،اس کی ممکنہ اتحادی پارٹیوں وغیرہ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
  ملاقات کے بعد پر کاش نے  بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مودی کابینہ میں توسیع کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اسے ٹرین کا ڈبہ تبدیل کرنے جیسا  بتایا  جبکہ اسد الدین اویسی نے مسلم سماج کی تعلیمی پسماندگی کیلئے  کانگریس  اوربی جے پی دونوں کو  ذمہ دار ٹھہرایا۔
 اس سے قبل لکھنؤ پہنچنے کے بعد اسد الدین اویسی نے  دارالحکومت سے۱۳۰؍کلو میٹر دور ضلع بہرائچ پہنچ کر سید سالار مسعود غازی ؒ کے دربار میں حاضری دی اور پھر بہرائچ ہی میں ایم آئی ایم کے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وہاں موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف کھجور اور افطار پارٹی سے کام نہیں چلے گا۔مسلم یادو کا اتحاد کام نہیں کرے گا۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران یوگی پربھی  تنقید کی۔

lucknow Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK