Inquilab Logo

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مزید ۳۰؍ کروڑ ڈالرس کی مدد دینے کیلئے راضی

Updated: November 11, 2020, 12:14 PM IST | Agency | Islamabad

اے ڈی بی نے پاکستان کی درخواست پر اس کے بجٹ کو بہتر بنانےکیلئے یہ رقم منظور کی ہے، اس سے قبل ۸۰؍ کروڑ ڈالرس بطور قرض فراہم کئے گئے تھے

Asian Development Bank.Picture :INN
ایشیائی ترقیاتی بینک۔ تصویر:آئی این این

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو۳۰؍کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ سال پاکستان کے لئے بجٹ میں معاونت کے طور پر ۸۰؍کروڑ ڈالر بطور قرض فراہم کرنے کی منظوری دی تھی دی جس کی دوسری قسط ۳۰؍ کروڑ ڈالر کی جلد ہی فراہم کردی جائے گی۔اعداد و شمار کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کو اب تک رواں مالی سال کے دوران تقریباً ایک ارب ڈالر قرض فراہم کیا جاچکا ہے۔ ماہرین معاشیات کے مطابق اے ڈی  بی  کی جانب سے اس رقم کا ملنا پاکستان کے لیے بہت سودمند ہوگا کیونکہ آئی ایف ایم کی جانب سے منظور کیا جانے والا ۶؍ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکیج پہلے ہی اس سال فروری میں کورونا کے بعد سے تعطل کا شکار ہے۔ اے ڈی بی  سے ملنے والی ۳۰؍کروڑ ڈالر کی یہ رقم زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد دے گی جواس وقت صرف ۱۲؍ ۱۰؍کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں جبکہ پاکستان کو جلد ہی سعودی عرب کو ۲؍ ارب  ڈالر کا قرض بھی لوٹانا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرلیے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے یہ قرض تجارتی اصلاحات کے نام پر لیا جارہا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قرض کے حصول کے لیے طے کردہ تمام تجارتی شرائط پر اتفاق  ہوگیا ہے۔ عمران خان حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متعلقہ  بلوں کو دسمبر کے اختتام تک پارلیمنٹ سے منظور کرالیا جائے گا جبکہ نیشنل ٹیرف پالیسی کی پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہےجس سے قرض کی تقسیم میں بھی سہولت ہو گی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK