Inquilab Logo

معشوقہ کو مارکرخودکشی کی کوشش

Updated: March 03, 2020, 11:19 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Dombivli

محبت سے انکار کر نے پر ایک سر پھرے عاشق نے راستے میں اپنی محبوبہ کے گلے پر دھار دار ہتھیار سے پے در پے کئی وار کئے بعد ازاں خودکشی کر نے کی کوشش کی۔

معشوقہ کو مارکرخودکشی کی کوشش ۔ تصویر : آئی این این
معشوقہ کو مارکرخودکشی کی کوشش ۔ تصویر : آئی این این

ڈومبیولی : محبت سے انکار کر نے پر ایک سر پھرے عاشق نے راستے میں اپنی محبوبہ کے گلے پر دھار دار ہتھیار سے پے در پے کئی وار کئے بعد ازاں خودکشی کر نے کی کوشش کی۔  اس معاملے میں وشنو نگر پولیس نے دوشیزہ پر حملہ کر نے والے ملزم کو گرفتار کر کے کلیان کورٹ میں پیش کیا جہاں اسے ۳؍ دن پولیس حراست میں رکھنے کا حکم سنایا گیا۔
            تفصیلات کے مطابق ڈومبیولی مغرب کے ریتی بندر علاقہ میں متاثرہ رہتی ہے۔ ۳؍ سال سے گھنشیام شیٹھی( ۲۵) اور متاثرہ کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا تاہم ۳؍سال بعد متاثرہ نے گھنشیام کے ساتھ رشتہ توڑ لیا۔ گزشتہ روز متاثرہ لڑ کی جب موٹھا گاؤں علاقہ سے گزررہی تھی تب گھنشیام نے اسے روکا اور سمجھانے کی بہت کوشش کی۔ لڑ کی کے بار بار انکار کر نے سے نار اض ہو کر گھنشیام نے جیب سے چاقو نکالا اور متاثرہ کے گلے پرکئی وار کئے اور خود کشی کر نے کی کوشش کی۔ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے زخمی حالت میں لڑ کی کو شاستری نگر سر کاری اسپتال پہنچایا جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر بتا ئی جارہی ہے ۔ گھنشیام کو بھی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ پیر کو وشنو نگر پولیس نے ملزم کوگرفتارکر کے کلیان کورٹ میں پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK