Inquilab Logo

ممبئی باغ کی جگہ احتجاج کی کوشش، ونچت بہوجن اگھاڑی کے چند لیڈر اور کارکن گرفتار

Updated: January 28, 2021, 10:11 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

دہلی میں کسانوں کے آندولن کی حمایت اورسیاہ ـزرعی قوانین کے خلاف ناگپاڑہ میں ’ممبئی باغ‘ کی جگہ پر ونچت بہوجن اگھاڑی اور مسلم تنظیموں کی جانب سے بدھ کو کسان آندولن کی حمایت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے متنازع قوانین کی کاپی علامتی طور پر جلانے کا پروگرام بنایا گیا تھا لیکن پولیس نے نہ صرف اسے ناکام بنا دیا بلکہ اس سلسلے میں ’کسان شاہین باغ ‘احتجاج کے کوآرڈینیٹر عبدالباری خان اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے کئی لیڈران نیز ورکروں کو گرفتار کرلیا۔

Arrested - Pic : INN
گرفتاری کے علامتی تصویر : آئی این این

دہلی میں کسانوں کے آندولن کی حمایت اورسیاہ ـزرعی قوانین کے خلاف ناگپاڑہ میں ’ممبئی باغ‘ کی جگہ پر ونچت بہوجن اگھاڑی اور مسلم تنظیموں کی جانب سے  بدھ کو کسان آندولن کی حمایت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے  ہوئے متنازع قوانین کی کاپی علامتی طور پر جلانے کا پروگرام بنایا گیا تھا  لیکن پولیس نے نہ صرف اسے ناکام بنا دیا بلکہ اس سلسلے میں ’کسان شاہین باغ ‘احتجاج کے کوآرڈینیٹر عبدالباری خان اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے کئی لیڈران نیز ورکروں کو گرفتار کرلیا۔ تادم تحریر ناگپاڑہ ،ممبئی سینٹرل اور مدنپورہ جھولا میدان  کا علاقہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل  ہوگیا تھا ۔
   احتجاجی پروگرام کے کوآرڈینیٹر عبدالباری خان نے نمائندۂ انقلاب کوبتایا کہ انھیں ’ کسان شاہین باغ‘ کے نام سے ممبئی میں این آر سی کے خلاف ہونے والے ممبئی باغ احتجاج کی جگہ مورلینڈروڈ کی  ٹھنڈی سڑک پراحتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی گئی   جبکہ اس سلسلے میں محکمہ پولیس سے  اس جگہ پر احتجاج کی  اجازت مانگی گئی تھی لیکن اس نے آزاد میدان میں احتجاج کرنے کو کہا تھا۔ ان کایہ بھی کہنا ہےکہ ونچت بہوجن  اگھاڑی    کے سربراہ  پرکاش امبیڈکر کی جانب سے اس احتجاج کیلئے جھولا میدان کا بھی مطالبہ کیاگیا تھا لیکن پولیس نے اس کی بھی اجاز ت نہیں دی ۔   اس کے بعد پرکاش امبیڈکر نے  اعلان کردیا تھا کہ اگر پولیس ممبئی باغ اور جھولا میدان میں احتجاج کی اجازت نہیں دیتی ہے تو اجازت کے بغیر ہم ممبئی باغ کی جگہ پر ہی پُر امن   احتجاج کریں گے۔  ایک سوال کے جواب میں عبدالباری خان کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کو روکنے کیلئے پولیس کے ذریعے پہلے بھی کئی لوگوں کو پولیس نے  ۱۴۹؍ کا نوٹس دیا تھا ۔ اسی طرح منگل کی رات میں تقریباً ۱۰؍بجے گوونڈی شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے اہلکار ایک بارپھر ۱۴۹؍ کا نوٹس دینے کیلئے گھر پر آئے تھے لیکن میری غیر موجودگی میں میرے گھر کے دروازے پر نوٹس چسپاں کرکے چلے گئے  ۔   انھوں نےمزید بتایا کہ میرے علاوہ ساکی ناکہ سے  ونچت بہوجن اگھاڑی  کے لیڈر ابو الحسن شیخ ، ناگپاڑہ سے آنند جادھو اور ریکھا تائی  ٹھاکرکو اس کے علاوہ دھاراوی سے کسان شاہین باغ میں شرکت کیلئے آنے والے موٹر سائیکل سوار  ۲۵؍ممبران کو دھاراوی کے ۹۰؍ فٹ پر پولیس نے گرفتار کرلیا  ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK