Inquilab Logo

اوریا:سمپرک کرانتی ٹریکٹرسے ٹکراگئی، ایک کوچ تباہ

Updated: May 10, 2022, 12:18 PM IST | Agency | Auraiya

تقریبا ً ایک گھنٹے تک تما م ٹرینیں رکی رہیں،۳؍ مسافر ٹرینیں بھی پھپھوند اسٹیشن سے پہلے روکی گئیں

Video of the collision.Picture:INN
ویڈیو کی مدد سے لی گئی تصادم کی تصویر ۔ تصویر: آئی این این

نئی دہلی سے گوہاٹی جارہی سمپرک کرانتی ایکسپریس(۲۲۴۵۰) اترپردیش میں اوریا کے پاتاپھپھوند ریلوے اسٹیشن کے درمیان ایک ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ اس میں ایک کوچ تباہ ہوگیا۔ تقریباً ایک گھنٹے تک ٹرین رکی رہی۔ سب کچھ معمول پر ہونے کے بعد ٹرین کو  منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔ حادثے کی وجہ سے شرم شکتی ایکسپریس سمیت ۳؍ مسافر ٹرینیں رکی رہیں۔ آفیشیل ذرائع نے پیر کو بتایا کہ ایکسپریس کنجھاری کراسنگ سے پیر کی صبح تقریباً۵؍ بج کر ۲۰؍ بجے کانپورسے گزررہی تھی۔ اسی دوران ایک ٹریکٹر ڈرائیور کی جلدبازی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ جلدی نکلنے کی کوشش اور سامنے سے آرہی تیز رفتار ٹرین کو دیکھ کر وہ ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔انجن کی طرف سے پانچواں کوچ ٹریکٹر کی زد میں آگیا اور ٹریکٹر کچھ دور تک گھسیٹا چلا گیا۔ کوچ  تباہ ہوگیا۔ ٹرین پائلٹ کی دانش مندی سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ وقت رہتے ہی ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک دیا جس کی وجہ سے ٹرین پلٹنے سے بچ گئی۔ شرم شکتی ایکسپریس اور اٹاوہ پھپھوند میمو کے علاوہ ۳؍ مسافر ٹرینیںحادثہ کی وجہ سے پھپھوند اسٹیشن سے پہلے روکنی پڑیں۔ پورے حادثہ کی جانچ آر پی ایف کررہی ہے۔ صبح۶؍ بج کر  ۲۰؍ منٹ تک حالات معمول پر آسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK