Inquilab Logo

آسٹریلیا کے اراکین پارلیمنٹ کی سری لنکا کے تارکین وطن سے ملاقات

Updated: October 04, 2022, 12:03 PM IST | Agency | Canberra

سری لنکا میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آئندہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں رپورٹ پیش کر نے کا وعدہ کیا

Protesters are being crushed by force in Sri Lanka .Picture:AP/PTI
سری لنکا میں طاقت سےمظاہرین کو کچلا جارہا ہے۔ تصویر:اے پی / پی ٹی آئی

یلیا کے ’نیو ساؤتھ ویلز‘ (این ایس ڈبلیو) کے  اراکین پارلیمنٹ کے ایک گروپ نے سڈنی میں مقیم سری لنکا کے تارکین وطن سے  ملاقات کی ہے اور انہیں یقین دلایا  کہ وہ سری لنکا میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آئندہ  پارلیمنٹ کے اجلاس میں رپورٹ پیش کریں  گے۔  یہ اطلاع  ڈیلی مرر اخبار نے پیر کو دی ہے۔ڈیلی مرر اخبار نے  اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پیٹر پرائمروز اور اینتھونی ڈی ایڈمز نے این ایس ڈبلیو  کے  رکن پارلیمنٹ جیمی پارکر کے ساتھ۲۱؍ ستمبر کو جگت بندارا کی قیادت میں سری  لنکا کے گروپ سے ملاقات کی۔ بندارا نے آسٹریلوی قانون سازوں کو  بتایا کہ سری لنکا میں معاشی بحران کے خلاف  جاری پرامن مظاہروں کو  روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جارہاہے۔ مظاہرین سے سیکوریٹی فورسیز کی جانب سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے جس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں  اضافہ ہو رہا ہے۔ اس پر آسٹریلوی قانون سازوں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے  آیا ہے۔  بندارا نے کہا کہ سری لنکا کے تارکین وطن جلد ہی آسٹریلیا کی  پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقات کریں گے اور انہیں   بتائیں گے کہ کس  طرح سری لنکا ئی فورسیز مظاہرین کو انسداد دہشت گردی  کے قانون ’پی ٹی اے‘  اور ہنگامی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے مہینوں تک حراست میں لے کر ہراساں کرتی ہیں۔ڈیلی مرر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے وطن کے  حالات سے پریشان ہیں، اس لئے ہم آسٹریلوی حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ  سری لنکا سے کہے کہ وہ انسانی حقوق اور آزادی اظہار کا احترام کرے تاکہ لوگ  اپنے تحفظات اور شکایات کا اظہار کر سکیں۔ ہمیں ملک کی موجودہ صورتحال پر  تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کسی غیر قانونی کام میں ملوث نہیں ہیں بلکہ وہ صرف  بدعنوان سیاستدانوں اور آسمان چھوتی مہنگائی کیخلاف ہیں  جس کی وجہ سے نہ صرف بچے بلکہ بزرگ بھی غذائی قلت کا شکار ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK