Inquilab Logo

بچن پریوارکورونا سے متاثر، انوپم کھیر کی ماں اور بھائی پازیٹیو، ریکھا کا بنگلہ سیل

Updated: July 13, 2020, 8:22 AM IST | Iqbal Ansari / Agency | Mumbai

امیتابھ اور ابھیشیک کے بعد ایشوریہ اور بیٹی ارادھیا کی کووڈ-۱۹؍ رپورٹ بھی مثبت آئی، انوپم کھیر نگیٹیو، ریکھا کا سیکوریٹی گارڈ کورونا سے متاثر پایاگیا

Amitabh Bachchan - Pic : PTI
امیتابھ کے مداح ان کی صحت کیلئے پوجا ارچنا میں جٹ گئے ہیں۔ ( پی ٹی آئی]

کورونا وائرس ’کووڈ-۱۹‘ کی  وبا نے  بالی ووڈ میں دستک دےدی ہے۔ فلم انڈسٹری  کے بگ بی کہلانے والے  امیتابھ بچن(۷۷؍سال ) سمیت ان کے گھر کے ۴؍ لوگ کورونا سے متاثر ہیں جبکہ انوپم کھیر  کے ماں اور بھائی کی کورونا کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے، اُدھر اداکارہ ریکھا کے بنگلے کو بھی سیل کردیاگیا کیوں کہ ان کا ایک سیکوریٹی گارڈ کورونا سے متاثر پایاگیا ہے۔ 
 امیتابھ بچن کے چاروں بنگلے سیل
 امیتابھ بچن ،ان کے  بیٹے ابھیشک بچن ،  بہو ایشوریہ بچن اور پوتی اراددھیہ کےکورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد بچن فیملی کے چاروں بنگلوں کو  بی ایم سی نے نے کنٹین منٹ زون قرار دیتے ہوئے سیل کر دیا ہے۔امیتابھ اور ابھیشیک کو علاج کیلئے نانا وتی اسپتال میں داخل کیا گیاہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر  ہے۔
 امیتابھ  بچن اور ابھیشیک بچن نے خود  اپنے  کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع مداحوں کو ٹویٹر پر دی۔ بگ بی نے  سنیچر کی شام کئے گئے ٹویٹ میں یہ اپیل بھی کی کہ گزشتہ ۱۰؍ دنوںمیں جن افراد نے ان سے ملاقات کی  ہے وہ بھی اپنی جانچ کروالیں۔
بنگلوں کے ملازمین کی طبی جانچ
 اسی دوران  میونسپل محکمہ صحت کی جانب سے بچن خاندان کے چاروں بنگلوں (جلسہ، پرتکشا، جنک اور وتسا) کو سیناٹائز  کرنے کے بعد  سیل کر دیا گیا ہے۔یہاں کے ملازمین کی طبی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ کورنا وائرس سے عوام کو بچنے اور احتیاط برتنے کی تلقین کرنے والے عظیم اداکار کے  کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر سے ان کی مداحوں میں بے چینی  پھیل گئی ہے۔ بہرحال  ناناوتی اسپتال  نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امیتابھ اور ابھیشیک دونوں کو معمولی انفیکشن ہے اورانکی حالت بہتر ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK