Inquilab Logo

چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے جنگلی جانوروں کی فروخت پر پابندی

Updated: January 27, 2020, 11:46 AM IST | Agency | Beijing

چین میں قومی وبا کے اعلان کے بعد ’کورونا وائرس ‘کے پیش نظر حکومت نے جنگلی جانوروں کے کاروبار پر مکمل طور پر پابندی لگا دی هے۔’

کورونا وائرس سے چین میں ۷۰۰ سے زائد افراد متاثر ۔ تصویر : آئی این این
کورونا وائرس سے چین میں ۷۰۰ سے زائد افراد متاثر ۔ تصویر : آئی این این

بیجنگ: چین میں قومی وبا کے اعلان کے بعد ’کورونا وائرس ‘کے پیش نظر حکومت نے جنگلی جانوروں کے کاروبار پر مکمل طور پر پابندی لگا دی هے۔’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ نے پیر کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صحت حکام کا خیال ہے کہ شہر ووہان کے سی فوڈ مارکیٹ میں فروخت ہونے والے غیر ملکی جانوروں کو  
’کورونا وائرس ‘سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس وائرس سے اب تک تک ۸۰؍افراد کی موت ہوچکی ہے اور ۲؍ ہزار ۷۰۰؍ سے زیادہ لوگوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔حکام نے کہا جنگلی جانوروں کی فروخت پر پابندی فوری طور پر نافذ کی جائے گی اور اس قومی وبا کی مکمل طور پر روک تھام جاری رہے گی۔
سرکاری ایجنسیوں نے بتایا کہ وائلڈ لائف افزائش مراکز کو الگ الگ کیا جائے گا، قوانین کو سختی سے نافذ کیا جائے گا اور لوگوں کو جانوروں کے گوشت کو نہ کھانے کی تنبیہ کی گئی ہے۔
چین کے زرعی اور دیہی وزارت اور قومی جنگلات  وچراگاہ انتظامیہ نے اتوار کو ایک بیان جاری کرکے  کہا تھا کہ لوگوں کو مکمل طور پر سمجھنا چاہئے کہ جنگلی جانوروں کے گوشت کو کھانے سے صحت کو خطرہ ہے۔ اس لئے انہیں جنگلی جانوروں کے گوشت کو کھانے سے بچنا چاہئے۔

china Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK