Inquilab Logo

باندرہ:پارک میں اسٹیل کا بڑا سا ستون نمودار

Updated: March 12, 2021, 6:20 AM IST | Inquilab News Network | Bandra

عوام حیران،جنگلی حیات کے تحفظ کا پیغام دینے کی کوشش محسوس ہورہا ہے

Bandra Park
باندرہ کے پارک میں اسٹیل کا ستون

یہاں واقع جاگرز پارک میں راتوں رات ایک ستون نمودار ہوگیا ہے جو اس سے قبل کئی ممالک میں نمودار ہوکر غائب ہوچکا ہے۔ حالانکہ اس کے تعلق سے قیاس آرائیاںکی جارہی ہیں کہ یہ ایلیئن(خلائی مخلوق) کاکام ہے تویہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ تخلیقیت کا نمونہ ہے جبکہ حقیقت میںیہ ایک پیغام دینے کے مقصد سے لگایا گیا آرٹ ورک ہے۔۷؍فٹ اونچا اور ۱۶؍انچ چوڑا اسٹین لیس اسٹیل کا یہ ستون باندرہ میں لگاکر جنگلی حیات کے تحفظ کا پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ممبئی سے قبل اسی طرح کا ستون جنوری میں احمد آباد میں بھی دیکھا گیا تھا۔
 ۱۵۰؍کلو وزنی اس ستون کے تعلق سے مزید معلومات دیتے ہوئے باندرہ کے کارپوریٹر آصف زکریا نے کہا ’’کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ آرٹ کا نمونہ ہے جیسے کہ ۱۹۶۰ء کی دہائی میں ایک مہم کے تحت لگائے گئے تھےجبکہ دیگر کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ یہ مختلف قسم کے آرٹسٹوں اور سائنس فکشن کے چاہنے والوںکا کام ہے جو دنیا بھر میں اس طرح کی چیزیں لگاتے ہیں۔ممبئی میں منظر عام پر آنے والے اس ستون میں کچھ نشانیاں چھوڑی گئی ہیںجس سے معلوم ہوتاہے کہ اسے کیوں لگایا گیا ہے۔‘‘
 زکریا نے کہا کہ اس پر کچھ نمبر لکھے ہوئے ہیں جو غور سے دیکھنے پر ہی نظر آتے ہیں۔یہ نمبر دراصل ہندوستان میں پائے جانے والے مختلف نیشنل پارکوں کے طول البلد اور عرض البلدہیں۔ جس سے اشارہ ملتا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کا پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
 اس طرح کا ستون سب سے پہلے امریکہ کے اوٹاہ میں منظر عام پر آیا تھا جس کے بعد یہ انٹرنیٹ پرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا تھا۔ اس کے بعد اس طرح کا ستون ۳۰؍ممالک میں منظر عام پر آچکا ہے۔

bandra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK