Inquilab Logo

باندرہ : غیر قانونی طریقے سے جانور ذبح کرنے والے گرفتار

Updated: March 15, 2021, 9:42 AM IST | Kazim Shaikh | Bandra

پولیس نے علی الصباح کارروائی کرتے ہوئے ۳؍افراد کو گرفتار کیا اور ۱۵۰۰؍کلو گوشت ضبط کیا

Animal
ٹیمپو کے ذریعے جانور لائے گئے تھے۔

یہاں پولیس نے باندرہ کے علاقے میں  اس وقت رنگے ہاتھوں۳؍ افراد کو پکڑلیا جب وہ اتوار کی علی الصباح ساڑھے ۴؍بجے  بڑے جانور وں کو ذبح کرکے شہر کے متعدد علاقوں میں گوشت لے جانے کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس نے ذبح کئے ہوئے جانوروں کے گوشت کو ضبط کرلیاہے اور ملزموںکے خلاف قانونی کارروائی کی   ہے ۔ 
 ممبئی میںجانوروںکےتحفظ کیلئے کام کرنے   والی تنظیم’ کرونا پریوار‘ کے چیئرمین بھاون گٹھانی نے نمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ باندرہ کے علاقے سے انھیں اطلاع ملی تھی کہ باندرہ میں غریب نگر جھوپڑپٹی کے قریب پانی کی موٹی پائپ لائن سے ملحق ایک جگہ اتوار کی صبح بڑے کے جانور ذبح  کئے جانے والے ہیں۔  اس اطلاع کی بنیاد پر کرونا پریوار کے ممبران پہلے سے ہی الرٹ ہوگئے تھے اور علی الصباح ساڑھے ۴؍بجے شکایت کنندگان راجیش کانجی بھانوشالی (۴۱) اور ان کے ساتھیوں نے جائے  وقوعہ پر پہنچ کر کنٹرول روم کو اس کی اطلاع دی تھی ۔ 
 باندرہ نرمل نگر پولیس اسٹیشن  میں ڈیوٹی پر مامور پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس اہلکاروں نے  ذبح کئے گئے ۵؍ گائے اور بیل  کے گوشت وغیرہ کو ضبط کر لیا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں جائے وقوعہ سے ۳؍ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں جانور ذبح کرنے  والے اور اس کے گوشت وغیرہ کو لے جانے والے افراد شامل ہیں ۔ 
 پولیس کا کہنا ہے کہ ذبح کئےگئے جانوروں کا گوشت تقریباً  ۱۵۰۰؍ کلو گرام ہے اور  جانور شہر کے متعدد علاقوں سے لائے گئے تھے ۔  پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ملزموں کو پہلے بھی گوریگاؤں علاقے سے زندہ جانوروں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا ۔ 

bandra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK