Inquilab Logo

باندرہ: زیر تعمیر فلائی اوور کا گرڈر گرنے سے ۱۴؍افراد زخمی

Updated: September 18, 2021, 7:32 AM IST | Sadaat Khan and Iqbal Ansari | Mumbai

زخمیوںکا علاج اسپتال میں جاری۔ ۱۵؍دنوںمیں حادثہ کی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت ، خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

In BKC, two workers were injured when a girder fell from a bridge.Picture:Inquilab
بی کے سی میں بریج سے گرڈر گر جانے سے ۱۴؍مزدور زخمی ہو گئے تھے تصویر انقلاب

اندرہ: یہاں  بی کے سی علاقےمیں واقع ایم ٹی این ایل کے دفتر کے قریب زیر تعمیر فلائی اووربریج کاگرڈر گرنے سے ۱۴؍افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کیلئے ولے پارلے کے وی این دیسائی اسپتال منتقل کیاگیاہے۔ یہ حادثہ جمعہ کی علی الصباح ساڑھے ۴؍بجے پیش آیا جب کچھ مزدور کام میں مصروف تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتےہی فائر بریگیڈ ،بی ایم سی اور پولیس عملہ جائے  حادثہ پر پہنچ کر راحت رسانی میں مصروف ہوگیا۔
  بی ایم سی ڈیساسٹرمینجمنٹ کے مطابق یہ فلائی اوور ایم ایم آر ڈی اے تعمیر کروارہاہے۔ جمعہ کو صبح ساڑھے ۴؍بجے کام کے دوران اچانک گرڈر کے گرنے سے ۱۴؍ مزدور زخمی ہو گئے ۔ انہیں علاج کیلئے ولے پارلے کے وین دیسائی اسپتال داخل کیاگیاہے جہاں ان سبھی کی حالت  بہتربتائی جارہی ہے۔ زخمیوں میں انل سنگھ ( ۲۸)، اروند سنگھ ( ۲۹)،اظہر علی (۲۶)، مصطفیٰ علی( ۲۸)، ریاض الدین (۲۳)، مطلب علی( ۲۸)، ریاض علی (۲۱)، شرون (۲۹) ، آتش علی ( ۲۲)، رئیس علی (۲۲)، عزیز الحق(۲۹)، پرویز(۲۲)، اکبر علی (۲۵)اور شری مند (۲۵) شامل ہیں۔ ان سبھی کو معمولی چوٹ آئی ہیں۔  حادثہ کےو قت مذکورہ سائٹ پر ۲۴؍ مزدور،  ۲؍انجینئر اور ۲؍ سپر وا ئز ر موجود تھے۔  
   وزیر  ماحولیات اور مصافاتی  شہر کے نگراں وزیر آدتیہ ٹھاکرے نےاس ضمن میں ٹویٹ کر کے ۱۵؍دنوںمیں حادثہ کی انکوائری کی ہدایت جاری کی ہے۔ ساتھ ہی انہوںنے زخمیوں کے تحفظ کو ترجیح دینےکا حکم دیا۔ انہوںنے ایم ایم آر ڈی اے کو ۱۵؍دنوںمیں اس حادثہ کی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت دینےکےساتھ ہی حادثہ کے ذمہ داروںکے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔  
 بیئرنگ اور نٹ بولٹ کی خرابی کا اندیشہ:شندے
 باندرہ کرلا کمپلیکس سے جے وی ایل آر  بریج  کا گرڈر گرنے کے حادثہ کے بعد جمعہ کو شہری ترقیات کے وزیر ایکناتھ شندے نے  ایم ایم آر ڈی اے کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ جائے حادثہ کا دورہ کیا اور  وی این دیسائی اسپتال میں زیر علاج زخمی مزدوروں سے بھی ملاقات کی۔ ایکناتھ شندے نے کہا کہ ابتدائی جانچ میں یہ اندیشہ ہے کہ بیئرنگ اور نٹ بولٹ کی خرابی کے سبب یہ حادثہ ہوا ہے۔ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دیا  اور خاطیوں کے خلاف کارروائی  کا انتباہ دیا۔ آئندہ ایسا حادثہ نہ ہو اس کیلئے شندے نے کمشنر کو ہدایت دی  ہے کہ گرڈر تیار ہونے پر متعلقہ ایجنسی سے جانچ کروالیں۔شندےنے اعلان کیاکہ مزدوروں کے علا ج کا مکمل خرچ ایم ایم آر ڈی اے برداشت کرے گا۔ 

bandra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK