Inquilab Logo

باندرہ : جھوپڑوں کو منہدم کرنے کا نوٹس، مکینوں میں بے چینی

Updated: February 06, 2022, 10:19 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ملنے والے نوٹس کے بعد ’ غریب نگر رہی واسی ویلفیئر سنگھ سوسائٹی ‘نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا، ۷؍ فروری کو شنوائی

Railway administration has issued notice of demolition action against Gharib Nagar slum.
غریب نگر جھوپڑ پٹی کیخلاف انہدامی کارروائی کا ریلوے انتظامیہ نے نوٹس دیا ہے۔

یہاں غریب نگر جھوپڑپٹی کے خلاف انہدامی کارروائی سے روکنے کیلئے  ہائی کورٹ نے  اسٹے دیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے بھی  احکامات جاری کئے تھے۔ اس کے باوجود احکامات کی ورزی کرتے ہوئے یکم فروری کو ریلوے  انتظامیہ کی جانب  غریب نگر جوپڑپٹی کو منہدم کرنے کیلئے مکینوں کو نوٹس دیا گیا تھا۔  نوٹس کے مطابق ۲؍ اور ۳؍ فروری کو مکانات منہدم کر دینے کی بات کہی گئی تھی ۔ اس نوٹس کے بعد مکینوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ۔ مکینوں نے باندرہ  میں واقع ’غریب نگر رہی واسی ویلفیئر سنگھ سوسائٹی‘ نے ایک بار پھر عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر ہائی کورٹ میں ریلوے انتظامیہ کے خلاف پی آئی ایل داخل کی  ہے اور پیر ۷؍فروری کو  اس  پر شنوائی ہونے والی ہے ۔ 
 باندرہ غریب نگر جھوپڑپٹی  میں  تانسا پائپ لائن کے کنارے واقع۲۵۲؍جھوپڑےکارپوریشن کے ذریعہ۲۰۱۷ء میں   منہدم کر دیئےگئے تھے جن میں سے صرف ۳۵؍ مکینوں کو ماہول گاؤں میں مکانات دیئے گئے تھے اور باقی مکینوں کو غیر قانونی جھوپڑے بتاکر اپیل فائل کرنے کو کہا گیا تھا۔ اسی کے مطابق اپیل بھی فائل کی گئی اور ۲۰۱۹ء میں  اس کی شنوائی وغیرہ کرکے مکینوں کے دستاویزات بھی جمع کرائے گئے تھے ۔ اس کے بعد بھی ۲۰۲۲ء تک متاثرین کو مکانات  سے محروم رکھا گیا  اور وہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ 
  غریب نگر رہی واسی ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹریسلیم قریشی(موبائل)  کا کہنا ہے کہ  اچانک ایک بار پھر یکم فروری ۲۰۲۲ء کو باندرہ ریلوے اسٹیشن کے آر پی ایف کے جوان آئے اور غریب نگر کےمتعدد جھوپڑوں اور عوامی بیت الخلاپر انہدامی کارروائی کا  نوٹس لگاکر چلے گئے  ۔  اسی دوران غریب نگر سوسائٹی نے ان سے پوچھ تاچھ کی تو  انھوں نے بتایا کہ ریلوے کےذریعہ یہ نوٹس لگایا  جا رہا ہے اور ۲؍ سے ۳؍ فروری تک  ریلوے کی حد میں آنے والے مکانات کو منہدم کردیا جائے گا ۔ جبکہ اس نوٹس پر نہ تو کسی کی دستحظ ہے اور نہ ہی اس میں کوئی مہر وغیرہ لگائی گئی ہے ۔
  انھوں نے مزید کہا کہ اس نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے کی جگہ خالی کردیں تاکہ جگہ خالی کرانے میں طاقت کا استعمال نہ کرنا پڑے  ۔ انہدامی کارروائی کے دوران کسی طرح کی نقصانات وغیرہ کی ذمہ داری ریلوے انتظامیہ پر نہیں ہوگی ۔ اس کے علاوہ مکینوں پر ۶؍ ماہ کی سزا اور ایک ہزار روپے جرمانہ دفعہ ۱۴۷؍ کےتحت لگایا جاسکتا ہے ۔ 
 اس نوٹس کے بعد سوسائٹی کے ـذمہ داران نے باندرہ کرلا کامپلیکس پولیس اسٹیشن میں جاکر ڈپٹی کمشنر آف پولیس ( ڈی سی پی )، اسسٹنٹ پولیس کمشنر ( اے سی پی ) اور بی کے سی سینئر پولیس انسپکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے ملنے والے اسٹے آرڈر اور سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی پیش کی  ۔
  غریب نگر رہی واسی ویلفیئرسنگھ سوسائٹی کے  صدر شیکھر موہن راؤلے نے نوٹس کی کاپی دکھاتے ہوئے کہا کہ ریلوے انتظامیہ کی نیت صحیح نہیںہے اور  سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔اس لئے ویسٹرن  ریلوے  انتظامیہ  کےخلاف ہم نے ایک بار پھر ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کی ہے اور اس میں ریلوے انتظامیہ کی زیادتی اور دھاندلی کے علاوہ  میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ منہدم کئے گئے  جھوپڑوں کے بدلے مکانات نہ ملنے کے بارے میں  عدالت کو بتایا ہے ۔
  اس سلسلے میں ویسٹرن  ریلوے کے جنرل منیجر سے بات چیت کرنے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ ملازمت سے سبکدوش ہوچکے ہیں ۔

bandra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK