Inquilab Logo

بنگلہ دیش: سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں پر ظلم و ستم کیخلاف احتجاج ،تشویش کا اظہار

Updated: October 03, 2022, 1:04 PM IST | Agency | Dhaka

دارالحکومت ڈھاکہ میںبنگلہ دیش لبریشن فائٹرز کے ذریعہ ریلی نکالی گئی، انسانی زنجیر بھی بنائی گئی ، بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیاگیا

 A protest is being held in Dhaka. .Picture:INN
ڈھاکہ میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ تصویر:آئی این این

بنگلہ دیش میں ایغور مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف احتجاج کیا گیا ۔ اس  دوران اس معاملے میں چین کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق  بنگلہ دیش لبریشن فائٹرز نے چین کے ذریعہ ا یغور مسلمانوں پر مظالم کے خلاف اتوار کو ڈھاکہ میں ایک احتجاجی ریلی  نکالی گئی ۔  اس دوران  انسانی زنجیر  بھی بنائی گئی اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے بنگلہ دیش لبریشن وار فورم کے صدر نے چین میں ایغور مسلمانوں کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے سنکیانگ صوبے میں رہنے والے۱ء۲؍ ملین سے زیادہ ا یغوروں کی   جبری نس بندی، تبدیلی مذہب اور کیمپ میں نظربندی جیسی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے۔
 اس موقع پر تنظیم کے مشیر اور سینئر مجاہد آزادی روح الامین مجمدار نے کہا کہ چینی حکومت ا یغور مسلم اقلیوں کے سماجی، سیاسی اور مذہبی آزادی میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے۔   ان کے مطابق چین کا دعویٰ ہے کہ وہ علاحدگی پسندی اور مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے پالیسیاں  بنا رہا ہے لیکن وہ اس بات کی وضاحت  کسی صورت میں نہیں کر سکتا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں داڑھی رکھنا یا روزہ رکھنا مذہبی انتہا پسندی کیسے ہے؟  اس موقع پر نامور مجسمہ ساز راشا نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی کو معلوم ہوا ہے کہ چین کے سنکیانگ علاقے میں تقریباً۱۰؍ لاکھ ایغور مسلمانوں کو کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK