Inquilab Logo

بٹ کوائن جیسی کرپٹو کرنسیوں پر پابندی لگانا مناسب نہیں ہوگا

Updated: November 26, 2021, 11:58 AM IST | Agency | New Delhi

مکمل پابندی کی قیاس آرائی کے معاملے پر’کرپٹو کاؤنسل‘ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پابندی لگائی گئی تو غیر قانونی کاروبار بڑھنے کا اندیشہ ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 کرپٹو کرنسی کے متعلق بل پیش کئے جانے اور اس پرپابندی کی قیاس آرائیوں کا سلسلہ دراز ہے ۔ اس معاملے میں ’انٹرنیٹ اینڈ موبائل اسوسی ایشن آف انڈیا‘ کی اکائی بلاک چین اور کرپٹوایسیٹس کاؤنسل (بی اے سی سی ) کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں نجی کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی تو  اس کا اثر یہ ہوگا کہ ’نان اسٹیٹ پلیئرس‘ کو موقع ملے گا اور بٹ کوائن جیسی کرنسیوں کے غیر قانونی استعمال میں تیزی آئے گی۔ حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی نے سبھی جمہوری ممالک کو کرپٹو کرنسی کے معاملے میں مل کر کام کرنے کی گزارش کی تھی اور کہا تھاکہ اسے غلط ہاتھوں میں نہ جانے دیا جائے۔ 
سرکار کی تشویش بجا لیکن مکمل پابندی حل نہیں
 آئی اے ایم اےایم اے آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کرپٹو کرنسی کے تئیں وزیراعظم مودی کے اندیشے اورحکومت کے موقف سے متفق ہیں۔ تاہم آئی اے ایم اے آئی کا یہ بھی ماننا ہے کہ کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی بھی ٹھیک ہے اور اس سے خوردہ سرمایہ کاروں کونقصان ہوگا۔  خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے کچھ عرصہ پہلے کرپٹو کرنسی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں یہ موقف پیش کیا تھا کہ کرپٹو کرنسی کے لئے کوئی قانون نہیں اور اس کے ذرائع کا پتہ نہیں لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ٹیکس چوری کا اہم ذریعہ بن سکتا ہے ۔
 کاؤنسل نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ ہمیشہ سے ملک میں نجی کرپٹوکرنسی کو کرنسی کے روپ میں استعمال کرنے کے حق میں نہیں رہی ہے، کیونکہ اس میں مانیٹری پالیسی  اور مالیاتی کنٹرول کے تئیں مسائل ہوسکتے ہیں۔ اس کے برعکس کاؤنسل نے کرپٹو کرنسیوں کو ایسیٹ کے روپ میں استعمال کئے جانے کی تائید کی ہے اور اس کا ماننا ہے کہ بہترطریقے سے کرپٹو ایسیٹس کاروبار کو ریگولیٹ کرنے پر سرمایہ کاروں کے مفاد کا تحفظ ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ اس سے ہندوستانی کرپٹو خریداروں اور فروخت کنندگان پر نظر رکھی جاسکے گی اور ٹیکس سسٹم میں بھی آسانی ہوگی۔ اس کے علاہ اس سے کرپٹو کے غیر قانونی استعمال پر روک لگے گی۔ کاؤنسل کے مطابق ہندوستانی کرپٹو ایکسچینج نگرانی رکھنے کے لئے بہتر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔
مستقبل میں۶؍ہزار کرپٹو کرنسی میں سے کچھ ہی اپنا وجود بچا پائیں گی: رگھو رام راجن
 نئی دہلی (ایجنسی): آربی آئی کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے کرپٹو کرنسی کے تئیں خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کرپٹو کرنسی کا موازنہ چٹ فنڈ سے کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو کاروبار کی دنیا میں مروج ۶؍ہزار کرنسیوں میں میں سے کچھ ہی کرپٹو کرنسیاں اپنا وجود بچا پائیں گی۔ رگھو رام راجن نے بدھ کو ایک پروگرام کے دوران کرپٹو کرنسی میں لوگوں کی بڑھتی دلچسپی کا موازنہ نیدرلینڈ کے’ ٹیولپ مانیا‘سے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں بنیادی طور پر دو وجوہات سے کرپٹو کرنسی خریدتے ہیں۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو آنے والے وقت مین ان کی قدر بڑھنے کی امید ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ کرپٹو سے پیمنٹ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے یہ سوال قائم کیاکہ حقیقت میں پیمنٹ کرنے کے لئے لوگوں کو ۶؍ہزار کرپٹو کرنسیوں کی ضرورت ہے؟ اگر اس کی ٹیکنالوجی حقیقت میں اتنی موثر ہوئی کہ نقدی اور کرنسی کی جگہ لے سکتے تب بھی ایک یا دو کرپٹو کرنسی ہی پیمنٹ کے سبب بچ پائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK