Inquilab Logo

اولا اوبرمیں سبقت کی جنگ

Updated: February 11, 2020, 5:31 PM IST | Agency | Bengaluru

ایپ پر دستیاب ٹیکسی خدمات کی مارکیٹ میں۲؍ حریف کمپنیوں اولا اوراوبرکے درمیان سبقت کی جنگ ایک بارپھرشروع ہوگئی ہے۔دونوں ہی کمپنیوں نےمارکیٹ پر اپنے کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔

اولا اوبرمیں سبقت کی جنگ ۔ تصویر : آئی این این
اولا اوبرمیں سبقت کی جنگ ۔ تصویر : آئی این این

 بنگلور : ایپ پر دستیاب ٹیکسی خدمات کی مارکیٹ میں۲؍ حریف کمپنیوں اولااوراوبرکے درمیان سبقت کی جنگ ایک بارپھرشروع ہوگئی ہے۔ دونوں ہی کمپنیوں نےمارکیٹ پر اپنے کنٹرول کا دعویٰ کیاہے۔گزشتہ دنوں جاری  ہونے والی ایک رپورٹ میں اوبر نےدعویٰ کیا ہےکہ ہندوستان کے مارکیٹ میںاس کی حصہ داری ۵۰؍فیصد  سے زیادہ ہے۔ مجموعی بکنگ کے تخمینہ کی بنیاد پراوبر نے یہ دعویٰ کیا ہے۔اوبرکے ایک ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سال  یعنی ۲۰۱۹ء میں کمپنی کی خدمات کی بکنگ ایک ہفتے میں۱۴؍ ملین (تقریباًایک کروڑ ۴۰؍ لاکھ ) رہی جبکہ ایک سال قبل یعنی  ۲۰۱۸ء میں یہ ۱۱؍ ملین (تقریباً ایک کروڑ ۱۰؍ لاکھ)  رہی تھی ۔ٹیکنا لوجی نیوز سائٹ ٹیک کرنچ نے یہ رپورٹ شائع کی ہے۔اس کےبرعکس اوبر کی حریف اولا نےاکنامک ٹائمس کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ گزشتہ سال ۳۱؍ مارچ تک اس کے ریکارڈ اورڈیٹا کے مطابق ۲۰۱۹ء میں اس کے پلیٹ فارم سے  ۵ء۱بلین بکنگ کی گئی ہیں۔اس طرح یہ   ہفتہ واری ۲۸؍ ملین (کم وبیش ۲؍ کروڑ ۸۰؍لاکھ)بکنگ کار یکارڈ بنتا ہے۔اکنامک ٹائمس نے دونوں کمپنیوں کے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں کرسکا ہے۔ 
 دوسری جانب اولا کے ایک ترجمان کا کہنا ہےکہ ایپ کے ذریعے چلتے پھرتےٹیکسی خدمات حاصل کرنے کا اولاملک کا سب سے بڑا پلیٹ فارم  ہے۔ترجمان کاکہنا ہے۲۰۰؍ ملین گاہک اولا کی خدمات سے مستفید ہورہے ہیں۔اولا  ۱۲؍ زمروں میں اپنی خدمات فراہم کررہا ہے اور ۲۵۰؍ شہروںمیں یہ کمپنی سرگرم ہے۔

ola uber Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK