Inquilab Logo

بیسٹ کے ۸۷؍ملازمین کورونا پازیٹیو، انتظامیہ فکر مند

Updated: January 07, 2022, 9:43 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

کسی میں شدید علامات نہیں،۲۲؍کی اسپتال سے چھٹی ، بھیڑبھاڑ والے بس اسٹاپ اوربسوں میںمسافروں کے کورونا ٹیکہ سرٹیفکیٹ کی جانچ

A TC checks a passenger`s document at a bus stop
بس اسٹاپ پر ایک ٹی سی ایک مسافر کے دستاویز کی جانچ کررہا ہے

: بیسٹ کے ۸۷؍ملازمین کورونا پازیٹیو پائے جانے سے بیسٹ انتظامیہ متفکر ہے۔ حالانکہ  ان ۸۷؍ میںسے ۲۲؍متاثرین کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔اس کے باوجود  بیسٹ انتظامیہ کو یہ تشویش ہے کہ کہیںپہلے کی طرح پھر بیسٹ ملازمین کی بڑی تعداد کورونا سے متاثر نہ ہوجائے ۔دوسری جانب ساؤتھ ممبئی میں بھیڑ بھاڑ  والے بس اسٹاپ، بس ڈپو اوراب بسوں میں بھی مسافروں کے کورونا ٹیکہ سرٹیفکیٹ کی جانچ شروع کی گئی ہے۔ مسافروں کا سرٹیفکیٹ دیکھ کر ان کو ٹکٹ دیا جارہا ہے اور بس میںسوار ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بیسٹ انتظامیہ کی جانب سے احتیاط برتنے کی اپیل بھی کی گئی ہے کہ مسافر احتیاط اورگائیڈ لائن پرعمل کرتے ہوئے سفرکریں کیونکہ یہ مرض شدت اختیار کررہا ہے اورعدم احتیا ط سے مسافروں کے زیادہ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس لئے ہرمسافر ایک ذمہ دار شہری کا رول اداکرتے ہوئے گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے سفر کرے۔ بیسٹ ملازمین کے کورونا سے متاثر ہونےکے تعلق سے بیسٹ کے پی آر اومنوج وراڈے سے رابطہ قائم کرنے پرانہوںنے نمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ ’’ یہ تمام متاثر ہونے والے بیسٹ کے ملازمین میں ڈرائیور، کنڈکٹر اورآفیسر وغیرہ شامل ہیں ۔ اچھی بات یہ ہے کہ ان میںسے ۲۲؍ کواسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اورکچھ گھرمیںقرنطینہ ہیںجبکہ بقیہ کامختلف اسپتالوں میںعلاج جاری ہے اور سب کی حالت مستحکم ہے۔ ڈاکٹروںنے امید ظاہر کی ہے کہ سبھی متاثرین جلد صحت یاب ہوںگے ۔‘‘
 منوج وراڈےکے مطابق’’ متاثرین میںشدت کی علامات نہیںپائی گئی ہیں جس سے گھبرانے کی بات نہیں ہے لیکن یہ حقیقت ہےکہ اتنی بڑی تعداد میں بیسٹ ملازمین کاکورونا سے متاثر ہونا بہرحال ہم سب کے لئے لمحۂ فکریہ ہے ۔ یہی وجہ ہےکہ بیسٹ کمیٹی کے چیئرمین آشیش چمبورکرنے ازخود بس اسٹاپ پر کھڑے رہ کر مسافروں کے پاس دیکھے اوران کو صلاح ومشورہ دیاکہ مسافر کسی بھی حال میںبے احتیاطی نہ کریںکیونکہ بے احتیاطی سے ہی یہ مرض شدت اختیار کرتا ہے اورپھیلنے کا سبب بنتا ہے۔‘‘ بیسٹ کے پی آر اوکے مطابق ’’ابھی تمام ڈپو ، بس اسٹاپ یا ہر جگہ بسوں میںپاس کی چیکنگ شروع نہیں کی گئی ہے بلکہ بھیڑبھاڑوالے مقامات سی ایس ایم ٹی اورچرچ وغیرہ علاقوںمیں چیکنگ کی جارہی ہے اور ٹیکہ کی دونوں خوراک لینےولوں کوہی ٹکٹ دیئے جارہے ہیں۔ لیکن ابھی تک تمام جگہوں پراس ترتیب سے کام شروع کرنے اورہر مسافر کا سرٹیفکیٹ چیک کرنے میںوقت لگے گا اوریہ کام آسان بھی نہیںہے کیونکہ اتنا عملہ نہیںہے۔ اس لئے چیکنگ اورجانچ پڑتال کے ساتھ بیسٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مکمل احتیاط کے ساتھ سفر کریں تاکہ کوئی اندیشہ نہ رہے ۔‘‘

Best bus Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK