Inquilab Logo

مرنے کے بعد بھانو پرکاش گپتا پر سیاستدانوں کی نواز ش

Updated: June 02, 2020, 10:47 AM IST | Ilyas Chishti | Lakhimpur Khiri

غربت اور بے روز گاری سے تنگ آکر خود کشی کرنے والےبھانو پرکاش کے اہل خانہ کی سماجوادی ، کانگریس اور بی جے پی نے مدد کی

SP Leader - PIC : Inquilab
سما جوادی پارٹی کےلیڈر بھانو پرکاش گپتا کے گھر ۔ تصویر : انقلاب

اتر پردیش کے ضلع لکھیم پورکھیر ی کے میگل گنج  میں بے روز گار بھانو پرکاش گپتاکی خودکشی کے بعد سیاسی جماعتیں اس کے اہل خانہ کی دل کھول کر مدد کررہی ہیں۔  واضح رہےکہ میگل گنج تھانہ حلقہ میں لاک ڈاؤن میں بے روزگاری کی وجہ سے بھانو نے خودکشی کرلی تھی۔  سوسائڈ نوٹ میں  مالی تنگی کا ذکرتھا۔ اس نے  خودکشی کیلئے  بیماری کا بھی جواز پیش کیا تھا۔ معاشی حالت خراب ہونے کی وجہ سے مایوس ہوکر اس نے ٹرین سے کٹ کر خودکشی کی۔  اب یہ معاملہ طول پکڑ تا  جارہا ہے ۔  کانگریس پارٹی کی لیڈر پرینکا گاندھی نے  ٹویٹ کرکے حکومت پر طنز کیا تھا ۔ اسی دوران اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی حکومت پر الزام عائد کیا ہے۔اکھلیش یادو نے متوفی کے گھر والوں کیلئے ایک لاکھ روپے بھیجے۔ اتوار کو  سماجوادی پارٹی کے مقامی لیڈر متوفی کے اہل خانہ سے ملے اور انہیں اکھلیش یادو کی  امداد کے بارے میں بتایا۔ والدہ کے اکاؤنٹ میں ۲۵؍روپے اور ان کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں ۷۵؍ ہزار روپے  ڈا لنے کا وعدہ کیا ۔ سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر قیوم خان، راجہ سبھا ایم پی روی پرکاش ورما،سابق ایم ایل اے ونے تواری، لئے ویندی، سماجوادی پارٹی کے سابق ضلع صدر انوراگ پٹیل، ایم ایل سی ششانک یادو اور سماجوادی پارٹی کے  دیگر لیڈر  بھانو پرکاش گپتا کے گھر پہنچے ۔ بی جے پی کے ترجمان جگل کشور نے متوفی کی بیٹی کی شادی کا خرچ اٹھانے کی ذمہ داری لی ۔ ایس ڈی ایم اور انسپکٹر میگل گنج نے  اس کے اہل خانہ کو بند لفافے میں نقد رقم اور راشن کٹ بھی دی۔
  مقامی افراد کے مطابق :’’ کئی گھروں کو نگلنے کے بعد آتی ہے= مدد شہر کے جلنے کے بعد آتی ہے۔‘‘ یہ شعر میگل گنج کی خودکشی پر صادق  آتا ہے کیونکہ جب تک کشور زندہ تھا، مدد کیلئے کوئی نہیں آیا۔  آج  اس کے مرنے کے بعد ہر  جماعت کے لوگ  مدد کیلئے اس  کے گھر آرہےہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK