Inquilab Logo

بھارت بینز نےبی ایس ۶؍ رینج کے چند ٹرک بازار میں پیش کئے

Updated: January 28, 2020, 12:49 PM IST | Agency | Mumbai

کمرشیل وہیکل بنانے والی کمپنی ڈیملر انڈیا نے پیر کو بی ایس ۶؍انجن والے ٹرکس اور بسوں کی پوری رینج ہندوستانی مارکیٹ میں پیش کی اور جلد ہی اس کی بکنگ شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔

بھارت بینز ٹرک ۔ تصویر : پی ٹی آئی
بھارت بینز ٹرک ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 ممبئی : کمرشیل وہیکل بنانے والی کمپنی ڈیملر انڈیا نے پیر کو  بی ایس ۶؍انجن والے ٹرکس اور بسوں کی پوری رینج ہندوستانی مارکیٹ میں پیش کی  اور جلد ہی اس کی بکنگ شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے اپریل ۲۰۲۰ء سے بی ایس ۴؍ انجن والی گاڑیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
 ڈیملر انڈیا کمرشیل وہیکلز کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیوآفیسر ستیہ کام آریہ نے بتایا کہ بھارت بینز نےبی ایس ۶؍ رینج کے چند ٹرک بازار میں پیش کئے ہیں اور ان کی بکنگ جلد ہی شروع ہوجائے گی۔ یہ سبھی کمرشیل گاڑیاںہیں جن میں بڑے سے لے کر چھوٹے رینج کے ٹرک اور بسیںشامل ہیں۔خیال رہے کہ ڈیملرانڈیا جرمنی کی ڈیملر اے جی کمپنی کی ذیلی کمپنی ہےجو ہندوستان میں اپناکاروبار چلاتی ہے۔ ان ٹرکوں اور بسوں کے تعلق سے کمپنی نے حفاظت اور ایندھن کی بچت پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا ہےکہ اس سے آلودگی کم ہو۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK