Inquilab Logo

بھارت جوڑو یاترا: راہل گاندھی نے کیرالا کے عوام کا شکریہ ادا کیا

Updated: September 30, 2022, 11:50 AM IST | Agency | Thiruvananthapuram

یاترا کے تئیں عوام کی حمایت کو پارٹی کے عزم کی تکمیل کیلئے اہم بتایا،ٹویٹ کیا:گھر وہ ہے جہاں آپ کو پیار ملتا ہے اس لحاظ سے کیرالا میراگھر ہے

Rahul Gandhi with former Kerala Chief Minister Ooman Chandy.Picture:INN
راہل گاندھی کو کیرالا کے سابق وزیراعلیٰ اومن چانڈی کے ساتھ ۔ تصویر:آئی این این

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےکیرالامیںبھارت جوڑو یاترا کے آخری دن پیدل یاترا کو دی جانے والی زبردست حمایت کیلئےریاست کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاںکےلوگوں نے انہیں جو پیار دیا ہے، وہ اس سے متاثر ہیں۔ اس کے لیے وہ ان کے مقروض ہیں۔ راہل گاندھی نےانتہائی جذباتی انداز میں ٹویٹ کیا ’’گھر وہ ہے جہاں آپ کو پیار ملتا ہے اور اس لحاظ سےمیرا گھر میرے لیے کیرالاہے۔ میں کتنا ہی پیار دوں، مجھے یہاں کے لوگوں سے اس کے بدلے میں ہمیشہ اس سے زیادہ پیار ملتا ہے۔ میں ہمیشہ کے ان کا مقروض رہوں گا۔ شکریہ۔‘‘ کیرالاریاستی کانگریس کے کارکنوں، پولیس،  میڈیا اور دیگر سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’میں کانگریس اور یو ڈی ایف کے لیڈروں اور کارکنوں، کیرالا پولیس، میڈیا کے اہلکاروں اور ہر اس فرد کا شکریہ ادا کرناچاہتا ہوں جو اس خوبصورت ریاست میں بھارت جوڑو یاترا کا حصہ رہےہیں۔‘‘ راہل گاندھی نے اس حمایت کو کانگریس کی مضبوطی اور اس کے عزم کی تکمیل کے لیےاہم بتاتے ہوئےکہا ’’آپ نے جو حمایت ہمیں دی ہے وہ ہمارے عزم کو اور مضبوط بناتی ہے اور ہماری ترقی کو مزید مضبوط کرتی ہے‘‘۔ واضح رہے کہ حامیوں کی ایک بڑی بھیڑ کے ساتھ،کانگریس لیڈر راہل گاندھی نےجمعرات کی صبح کیرالامیںبھارت جوڈو یاترا کے آخری مرحلے کا آغازکیا۔پیدل مارچ - جو یہاں چنگاتھارا کے مارتھوما کالج جنکشن سے دوبارہ شروع ہوا۔ تقریباً ۸ء۶؍ کلومیٹرکا فاصلہ طےکرنےکے بعد وازیکا داوومیں سی کے ایچ ایس مانیمولی میں وقفہ لیا۔ یاترامیںشریک اہم افراد کے مطابق، وازیکاداوو سے راہل گاندھی کارکے ذریعہ تمل ناڈو کے گڈالورمیں واقع گورنمنٹ آرٹس اینڈ سائنس کالج جائیںگے۔یہ مارچ تقریباً۵؍بجےگڈالور کے گورنمنٹ آرٹس اینڈ سائنس کالج سے دوبارہ شروع ہوا اور تقریباً۵ء۵؍کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد گڈالور بس اسٹینڈ پر دن بھر رکا۔ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا۱۰؍ستمبر کی شام کوکیرالامیں داخل ہوئی اور۱۸؍دن تک ریاست کا سفر کیا۔واضح رہے کہ ۳؍ہزار ۵۷۰؍ کلومیٹراور ۱۵۰؍ دن کاطویل پیدل مارچ۷؍ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوا اور جموں کشمیر میں ختم ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK