Inquilab Logo

بھارت جوڑو یاترا مہو سے اندور شہر پہنچ گئی، راہل گاندھی نےموٹر سائیکل چلائی

Updated: November 28, 2022, 9:35 AM IST | Agency | Indore

مہو میں جلسہ عام سے خطاب کیا، آر ایس ایس اور بی جے پی کو نشانہ بنایا

Rahul Gandhi riding a motorcycle in Mahu.Picture:INN
راہل گاندھی مہو میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ۔ تصویر :آئی این این

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں `بھارت جوڑو یاترا کا  یہاں پارٹی لیڈروں، کارکنوں اور شہریوں نے خیر مقدم کیا۔راہل گاندھی  اتوار کی صبح مہو سے اندور کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ وہ راؤ  علاقے سے اندور شہر میں داخل ہوئے۔ راؤ اسمبلی حلقہ سے کانگریس ایم ایل اے اور سابق وزیر جیتو پٹواری، پارٹی کے دیگر لیڈروں اور ہزاروں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران  راہل گاندھی کو بلیٹ موٹر سائیکل پر سوار بھی دیکھا گیا۔ہزاروں لوگوں کا ایک کارواں راہل  گاندھی کے ساتھ شام کو اندور کی مصروف سڑکوں سے ہوتا ہوا مشہور راج باڑہ کی طرف روانہ ہوا۔ راستے میں ان کے استقبال کے  لئے سیکڑوں لوگوں کا ہجوم بھی نظر آیا۔  پولیسنے بھی انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔  اس سے قبل  راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا  ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش اندور ضلع کے مہو سے روانہ ہوئی  اور شام میںاندور شہر میں داخل ہو ئی۔ راہل گاندھی کی مدھیہ پردیش کی یاترا کا یہ پانچواں دن ہے۔ ان کی یاترا گزشتہ  شام ہی کھرگون ضلع سے اندور ضلع میں داخل ہوگئی تھی ۔ رات کا قیام مہو میں تھا۔ مہو میں ہی وہ یوم آئین  پر ڈاکٹر امبیڈکر کی جائے پیدائش پر  پہنچے اور ان کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت  پیش کرتے ہوئے  انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران منعقدہ جلسہ عام میں انہوں نے بی جے پی، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ میں آر ایس ایس کو محض اس لئے نشانہ بناتا ہوں کیوں کہ وہ ڈاکٹر امبیڈکر کے بنائے گئے دستور کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ راہل نے بی جے پی کے تعلق سے بھی کہا کہ یہ پارٹی ملک پر اپنا ایجنڈا نافذ کرنا چاہتی ہے جو ملک کی جمہوریت اور جمہوری اداروں کو ختم کرنے کا ہے۔ اسی لئے ہماری لڑائی ان سے نظریاتی ہےجو جاری رہے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK