Inquilab Logo

زمین کھسکنے اور شدید بارش کے سبب بھارت جوڑو یاترا روک دی گئی

Updated: January 26, 2023, 9:54 AM IST | jammu

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے اعلان کیا،یوم جمہوریہ پر تعطیل کے سبب ۲۷؍جنوری کو صبح ۸؍بجے یاترا پھر شروع ہوگی

Rahul had to wade through water due to heavy rain
بھاری بارش کے سبب راہل کو پانی سے گزرنا پڑا

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کابدھ کو ۱۳۱؍واں دن تھا۔جموںکشمیر کے رام بن میں موسلادھار بارش کےسبب اس یاترا کوایک دن کیلئے روک دیا گیا۔زمین کھسکنےاور شدید بارش کے باعث کئی سڑکیں بند ہوگئیں۔ اس وجہ سے یاترا کا دوسرا مرحلہ منسوخ کردیاگیا۔ اس معاملے کی  معلومات کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹویٹ کر کے دی۔انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ پر چھٹی ہوگی اور۲۷؍جنوری کو صبح ۸؍بجے سے یاترا دوبارہ شروع ہوگی۔کانگریس کے شیڈول کے مطابق ۲۵؍ جنوری کو یعنی بدھ کو صبح۸؍ بجے سے رام بن سے یاترا شروع ہوئی۔ پلان کے مطابق اسے کھوباغ کے علاقے میں رکناتھا لیکن اب اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ یاترا ۳۰؍جنوری کو جموںکشمیر کے دارالحکومت سری نگر پہنچ کرختم ہوگی۔
 کانگریس نے یہ یاترا۷؍ستمبر کو شروع کی تھی۔ بھارت جوڑو یاترا تمل ناڈو کے کنیا کماری سے کیرالہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، تلنگانہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان، یوپی، دہلی، ہریانہ اور پنجاب سے ہوتی ہوئی مرکزی زیر انتظام کشمیر تک پہنچی۔ راہل کا یہ سفر تقریباً۳؍ہزار ۵۷۰؍کلومیٹر کا ہے۔اس یاترا کے ذریعے کانگریس۳۷۲؍لوک سبھا سیٹوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK