Inquilab Logo

بھائندر :راستوں پر نظرآنے والے افراد کیخلاف اُتن پولیس کی کورونا جانچ مہم

Updated: April 24, 2021, 9:09 AM IST | kazim shaikh | Mumbai

میونسپل ڈاکٹروں کی مدد سے جانچ پرکورونا پازیٹیو پائے جانے والوں کو علاج کیلئے اسپتال داخل کرایا جاتا ہے۔ بلاوجہ گھومتے ہوئے پائے جانے پر ان سے جرمانہ وصول کیا جاتا ہے اور ان کی گاڑیاں ضبط کرکے دوسرے دن ہی پولیس اسٹیشن میں جرمانہ کی رقم لے کر واپس دی جاتی ہیں

many policemen are arresting the occupants of the vehicle and conducting their corona test.Picture:Inquilab
اتن پولیس کے اہلکار گاڑی والوں کو پکڑکر ان کا کورونا ٹیسٹ کروارہے ہیںتصویر: انقلاب

: کورونا کی دوسری لہر زیادہ تباہ کن ثابت ہورہی ہے اس لئے اس پر قابو پانے کیلئے بھائندر  کے اُتن پولیس اسٹیشن کے ذریعےسڑکوں پر ناکہ بندی کرکے آنے جانے والے افراد سے پوچھ تاچھ  اور فوری پر ڈاکٹر کے ذریعے کورونا کی جانچ کرنے کی مہم  شروع کی گئی ہے ۔ اس مہم کے ذریعہ پولیس اہلکاروں کی ٹیم میونسپل ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر گھر سے نکلنے والوں  سے باہر نکلنے کی وجوہات معلوم کرتی ہے اوران کا فوری طور پر کورونا کی جانچ کرتی ہے ۔ اگر کوئی کورونا پازیٹیو پایا جاتا ہے تو اسے اسپتال داخل کرایا جاتا ہے  اور بلاوجہ باہر گھومنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
 اُتن پولیس اسٹیشن کے سینئر  انسپکٹر پرشانت لانگے نے نمائندۂ انقلاب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پر قابوپانے اور بلاوجہ گھروں سے نکل کر سڑکوں پر گھومنے والوں کے خلاف  ۱۹؍  اپریل  یہ مہم شروع کی گئی ہے ۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُتن مارکیٹ کے قریب اتن ناکہ پر پولیس کی ایک ٹیم الرٹ رہتی ہے اور یہاں سے گزرنے والے آٹورکشا اور ٹیکسی  نیز   تمام نجی گاڑیوں کو روک کر  پہلے ان سے آنے جانے کےبارے میں پوچھ تاچھ کی جاتی ہے ،  اس کے بعد ان تمام لوگوں کی کورونا جانچ بھی کی جاتی ہے۔  ایک سوال کے جواب میں سینئر انسپکٹر   لانگے نے کہا کہ ہم نے میونسپل کارپوریشن کے ایک اسپتال کے ڈاکٹر کی خدمات لے کر یہ مہم شروع کی ہے ۔ پولیس کے مطابق  ناکہ بندی کے  قریب میں  جانچ کیلئے کھڑی کی گئی گاڑی کے پاس لے جاکر جانچ کی جاتی ہے اور ۱۵؍ منٹ  میں اس کی رپورٹ آنےکے بعد اسے جانے کی اجازت دے دی جاتی ہے ۔  اس مہم کے ذریعہ اب تک   ۴۰۰؍ افراد کی کورونا جانچ کروائی  اور ان میں کورونا پازیٹیو پائے جانے والے ۸؍ مریضوں کو علاج کیلئےمیونسپل کارپوریشن   کے اسپتال میں   داخل کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ ماسک نہ لگانے  اور بلاضرورت گھر سے نکلنے والوں  سے جرمانہ وصول کرنے  کےساتھ ہی ساتھ پولیس ان کی گاڑیاں اپنے  قبضے میں لے لیتی ہے اور دوسرے دن پولیس اسٹیشن میں  جرمانہ کی رقم لےکر  انہیں گاڑیاں واپس دی جاتی ہیں   ۔ 
 سینئر پولیس انسپکٹر کا دعویٰ ہے کہ  ماسک نہ لگانے والوں پر ۵۰۰؍ روپے جرمانہ عائد کیا جاتاہے اور اس کوپولیس کی جانب سے ماسک دے کراسے لگانے کی  تنبیہ بھی کی جاتی ہے۔  اس کے علاوہ بلاضرورت سڑکوں پر گھومنے والوںسے بھی ۵۰۰؍ روپے جرمانہ وصول کیا جاتا ہے اور  ان کی گاڑیوں کو دوسرے دن ہی واپس کیا جاتا ہے ۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  جب تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا ، اتن پولیس کی یہ کارروائی بھی جاری رہے گی ۔

vaccine Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK