Inquilab Logo

بے گناہوں کے خلاف کیس واپس لینے کا امکان

Updated: December 09, 2019, 9:24 PM IST | staff reporter | Mumbai

بھیما کوریگاؤں تشدد معاملے میں جن طلبہ اور شہریوں کے خلاف پولیس میں جھوٹے معاملات درج کئے گئے ہیں انہیں راحت ملنے کی امید ہے

(جینٹ پاٹل (تصویر: جاگرن
(جینٹ پاٹل (تصویر: جاگرن

 ممبئی : بھیما کوریگاؤں  تشدد معاملے میں  جن طلبہ اور شہریوں کے خلاف پولیس میں جھوٹے معاملات درج کئے  گئے ہیں انہیں راحت ملنے کی امید ہے۔ بدھ کو ریاست کے کابینی وزیر جینت پاٹل نے منترالیہ میں اپنا کیبن سنبھالتے کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں اس کا یقین دلایا ہے ۔
  انہوں نے کہا کہ ’’ ہماری حکومت کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرے گی۔ کون سے معاملات سنگین ہیں  اور کون  سے کیس کسی کو پھنسانے کیلئے جان بوجھ کر دائر کئے گئے ہیں ان سبھی کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد ہی فیصلہ اور کارروائی کی جائے گی۔‘‘
  کابینی وزیر نے یقین دلایا کہ کسی بے گناہ کو پھنسایا نہیں جائے گا۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر کے قانون ساز کونسل کے رکن پرکاش گج بھیئے نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا تھا کہ پولیس نے جن طلبہ اور عقیدت مندوں پر پولیس میں معاملہ درج کیا ہے، ان کے خلاف کیس ختم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK