Inquilab Logo

بھیونڈی: ۱۵۲؍پولیس اہلکاروں میں سے ۱۱۴؍ صحتیاب،۸۰؍ اہلکار دوبارہ ڈیوٹی پر لوٹے

Updated: August 08, 2020, 10:55 AM IST | Khalid Abdulqayyum Ansari | Bhiwandi

کورونا سے صحتیاب ہوکر ڈیوٹی پر حاضرہونے والے پولیس اہلکاروں پر پھول برسا کر پولیس اسٹیشنوں میں استقبال کیا گیا۔

Welcome of the returning police officer on duty. Photo: Inquilab
ڈیوٹی پر لوٹنے والے پولیس اہلکارکا استقبا ل۔ تصویر: انقلاب

بھیونڈی پولیس کمشنریٹ کے۱۵۲؍ پولیس اہلکارکورونا سے متاثر ہوئے تھے جن میں ایس آر پی ایف کے ۲۵؍ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ان میں ۱۱۴؍ پولیس اہلکارصحتیاب ہونے کے سبب انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے۔کورونا کو شکست دینے والے ۸۰؍پولیس افسران و اہلکاروں نے دوبارہ اپنی ڈیوٹی جوائن کر لی ہیں ۔ ڈیوٹی پر حاضرہونے والے ان اہلکاروں کا پولیس اسٹیشن میں سینئرپولیس انسپکٹر وں نے گلدستہ پیش کرکے تو پولیس اسٹیشن کے عملے نے ان پر پھولوں کی بارش کرکے استقبال کیا۔ ڈی سی پی راج کمارشندے کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والے ۱۵۲؍ پولیس اہلکاروں میں سے۱۱۴؍ پولیس اہلکار ٹھیک ہو چکے ہیں ۔ان میں ۱۹؍افسران اور۶۱؍پولیس اہلکاروں نے کورونا کو شکست دیکرڈیوٹی جوائن کرلی ہے۔۵؍افسران اور ۲۶؍ پولیس اہلکار مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال سے ڈسچارج ہوکر ۱۴؍ دن تک ہوم کوارینٹائن رہنے کے باوجودابھی ایک پولیس آفیسر اور ۴؍ پولیس اہلکار نے ابھی تک اپنی ڈیوٹی جوائن نہیں کی ہے۔ نیز۳؍پولیس اہلکاروں نے میڈیکل لیولیا ہے۔
 کورونا سے متاثر ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سب سے زیادہ تعدادشانتی نگر پولیس اسٹیشن کی ہے۔یہاں ۶؍پولیس افسراور۲۳؍پولیس اہلکار کووِڈ سے متاثر ہوئے تھے۔جس میں سبھی پولیس اہلکار اب صحت یاب ہوچکے ہیں ۔شانتی نگر پولیس اسٹیشن کے علاوہ ناپولی پولیس اسٹیشن کے۲۷؍،بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن کے ۲۱؍ بھوئیواڑہ پولیس اسٹیشن کے ۱۴؍،نظام پور پولیس اسٹیشن کے ۱۸؍ اور کون گاؤں میں ۸؍ اہلکار کورونا سے جنگ جیت چکے ہیں ۔ان کے علاوہ پولیس کنٹرول روم میں کام کرنے والے ۶؍ پولیس اہلکار بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے یہ سب صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ بھیونڈی میں تعینات ایس آر پی ایف گروپ نمبر۹؍ امراوتی کے ۲۴؍پولیس اہلکاراور ایک افسرکورونا سے متاثر تھے۔ جن میں سے ایک افسر سمیت ۱۷؍پولیس اہلکارمختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK