Inquilab Logo

بھیونڈی:جھیلوں پر کم بارش ہونے کے سبب ۲۰؍فیصد پانی کی کٹوتی

Updated: August 06, 2020, 7:21 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

پرانی بھیونڈی،عید گاہ روڈ سے ہنڈی کمپاؤنڈ،روشن باغ،شانتی نگر،غیبی نگر،پدمانگر کے ساتھ ان علاقوں میں جہاں ممبئی میونسپل کارپوریشن کےذریعے پانی سپلائی کیا جاتا ہے وہاں بدھ سےپانی کی سپلائی میں۲۰؍فیصد تخفیف، انتظامیہ کی عوام سے تعاون کرنے کی اپیل

Mumbai Rain - Pic : PTI
ممبئی بارش ۔ تصویر : پی ٹی آئی

ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی جھیلوں پر کم بارش ہونے کے سبب ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی)نے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کوفراہم کئے جانے والے پانی میں۲۰؍فیصد تحفیف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بی ایم سی نے پانی کے بقایا بل کو جلد سے جلد بھرنے کی درخواست کرتے ہوئے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کوانتباہ دیا ہے کہ اگراس نے فوری طور سے بلوں کی ادائیگی نہیں کی تو وہ بنا کسی پیشگی اطلاع کے بھیونڈی کوپانی دینا بند کردیں گے۔ محکمہ آب رسانی نے شہریوں سے کفایت شعاری کے ساتھ پانی خرچ کرنے کی صلاح دے کر مسائل سے منہ پھیر لیا ہے۔
 واضح ہوکہ بھیونڈی کی آبادی کے مدنظر یہاں یومیہ تقریباً ۱۶۰؍ ایم ایل ڈی پانی کی ضرورت ہے۔لیکن میونسپل کارپوریشن میں مبینہ طور پرپھیلی بدعنوانی اور کمزورسیاسی قیادت کے سبب شہر کو صرف یومیہ ۱۱۵؍ایم ایل ڈی پانی ہی ملتا ہے۔اسٹیم واٹر ڈسٹریبوٹرسے کل ۷۳؍ایم ایل ڈی، ممبئی مہانگر پالیکا سے۴۰؍ ایم ایل ڈی اور ورلا تالاب انفرا پرائیوٹ لمیٹیڈ سے۲؍ایم ایل ڈی پانی یومیہ ملتا ہے۔ جس میں ممبئی میونسپل کارپوریشن نے۲۰؍فیصد پانی میں تحفیف کرنے کی اطلاع شہری انتطامیہ کو دیا ہے۔
  ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ایگزیکیٹو انجینئررمیش جوہرے نے محکمہ آب رسانی کے انجینئرکو بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی جھیلوں کے علاقے میں بارش کم ہونے کے سبب جھیلوں میں بہت کم پانی جمع ہوا ہے۔ جھیلوں میں پانی کی مقدار کم ہونے کے سبب ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کو سپلائی کئے جانے والے پانی میں ۵؍ اگست سے۲۰؍فیصد تحفیف کررہی ہے۔ پانی میں تحفیف کرنے کے سبب کارپوریشن کے ذریعہ نئے نل کنکشن دینے کی تجویز پر غور نہ کیا جائے۔ محکمہ آب رسانی کے ایگزیکیٹو انجینئر ایل پی گائیکواڑ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ شہر کے جن علاقوں میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں۵؍اگست سے ۲۰؍فیصد پانی کی تحفیف شروع کردی جائے گی۔جس کے سبب پرانی بھیونڈی،عید گاہ روڈ سے ہنڈی کمپاؤنڈ، روشن باغ،شانتی نگر،غیبی نگر،پدمانگر اور دوسرے علاقوں میں پانی کی سپلائی میں تحفیف کی جائے گی۔ جس سے پانی کا پریشر متاثر ہوگا۔ شہری کفایت شعاری کے ساتھ پانی کا استعمال کرکے کارپوریشن کو تعاون دیں۔
  رمیش جوہرے نے محکمہ آب رسانی کو بھیجے گئے خط میں وارننگ بھی دی ہے کہ بھیونڈی کارپوریشن پانی کا بقایا بل فوری طور پر جمع کرادیا جائے ورنہ بنا کسی پیشگی اطلاع کے پانی کی سپلائی منقطع کردیا جائے گا۔
  واضح رہے کہ ویسے بھی بھیونڈی میں پانی کی قلت  کے مسائل ہیں۔ عوام کئی مرتبہ اس کی شکایت کرتے رہے ہیں۔ اب پانی کیکٹوتی سے عوام کو مزید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK