• Sun, 02 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: اسکول کا سامان اسکریپ میں فروخت کرنے کا الزام

Updated: November 02, 2025, 10:00 AM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

محکمہ تعلیم نے ۳؍ اساتذہ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔

Old school equipment was being transported by tempo to be sold for scrap. Photo: INN
اسکول کا پرانا سامان اسکریپ میں فروخت کرنے کیلئے ٹیمپو سے لے جایا گیا تھا۔ تصویر: آئی این این

محکمہ تعلیم نے تاریخی پیلی بلڈنگ اسکول کے سامان کو اسکریپ میں فروخت کرنے کے الزام میں ۳؍ اساتذہ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ انتظامیہ نے انتباہ دیا ہے کہ ۳؍ دن اندر اطمینان بخش جواب موصول نہیں ہوا تو اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ 
واضح رہے کہ خستہ حالی کے باعث نظام پورہ میں واقع پیلی بلڈنگ اسکول کو خطرناک قرار دےکر اگست ۲۰۲۳ءمیں بند کرکے زیر تعلیم طلبہ کو قریبی میونسپل اسکولوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔ اسکول کو دوبارہ تعمیر کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے جس کے پیش نظر ڈپٹی میونسپل کمشنر (تعلیم) بال کرشن شیر ساگر نے ۲۹؍ستمبر کو ایک حکم نامہ جاری کرکے ہدایت دی کہ اسکول میں موجود قابل استعمال تعلیمی لوازمات کی فہرست تیار کرکے اسے کارپوریشن کی پرانی عمارت میں محفوظ کردیا جائے۔ الزام ہے کہ اس حکم نامہ کی آڑ میں ۱۹؍ اکتوبر کو دوپہر تقریباً۲؍ بجے کچھ اساتذہ نے مبینہ طور پر اسکریپ ڈیلروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے آہنی گرل، دروازے، ریک و دیگر سامان ایک ٹیمپو بھر کر فروخت کررہے تھے. ٹیمپو میں اسکول کا سامان بھرتے ہوئے کسی شہری نے ویڈیو بناکر اسے وائرل کردیا جس کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔ 
سابق کارپوریٹر فراز بہاؤالدین بابا نے محکمہ تعلیم اورپربھاگ میں شکایت درج کرادی۔ معاملے کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے ڈپٹی میونسپل کمشنر (تعلیم) بال کرشن سیر ساگر نے نوٹس جاری کرکے اساتذہ سے جواب طلب کیا ہے۔ 
اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے انتظامی افسر سوداگر شیکھرے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’ ہم نے شکشک سیوک، انچارج ٹیچر اور سی آر سی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ ۳؍ دن کے اندر اطمینان بخش جواب موصول نہیں ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ‘‘ دریں اثناءتینوں اساتذہ نے اپنے اوپر عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK