Inquilab Logo

بھیونڈی : ایک ماہ کے فرق سے ۲؍مرتبہ کورونا کا ٹیکہ لگایا جائے گا

Updated: January 19, 2021, 6:58 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

میونسپل حدود میں محکمہ صحت سے وابستہ اہلکاروں کو پہلے مرحلے میں ایک ماہ کے فرق پر ۲؍مرتبہ کورونا کا ٹیکہ دیا جائے گاجس کے لئے ۱۶؍ جنوری سے ۳؍ مراکز پر مفت ویکسینیشن شروع کردی گئی ہے۔

Covid19 Vaccine - pic : INN
کووڈ ویکسین ۔ تصویر : آئی این این

میونسپل حدود میں محکمہ صحت سے وابستہ اہلکاروں کو پہلے مرحلے میں ایک ماہ کے فرق پر ۲؍مرتبہ کورونا کا ٹیکہ دیا جائے گاجس کے لئے ۱۶؍ جنوری سے ۳؍ مراکز پر مفت ویکسینیشن شروع کردی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر کے آر کھرات نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں محکمہ صحت سے وابستہ ۲؍ہزار ۶۸۸؍اہلکاروں کو ۱۹؍  جنوری، ۲۰؍جنوری، ۲۲؍جنوری اور ۲۳؍ جنوری کو کامت گھر کے بھاگیہ نگر میں واقع میونسپل اسکول نمبر ۷۵؍، چوہان کالونی میں کے اسکول نمبر ۷۰؍ اور بالا کمپاؤنڈکے اسکول نمبر میں ۸۶؍ میں ٹیکہ دیا جائے گا۔
 ڈاکٹر کھرات نے بتایا کہ کورونا کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے ٹیکہ دینے کی مہم  شروع کی گئی ہے جس کے سبب  طبی خدمات سے وابستہ نجی، سرکاری، نیم سرکاری ودیگرافرادمیں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹروں،  کارپوریشن  کا میڈیکل عملہ اور آنگن واڑی کارکنوں کو ویکسین دی جائے گی۔ٹیکہ کیلئے کارپوریشن کے ذریعہ تجویز کردہ تینوں مراکز میں ٹیکہ دینے کیلئے محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے تعاون سے مکمل تیاری کی گئی ہے۔ انہوں نے ٹیکہ لینے والے تمام  افرادکو اپنا موبائل لانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکہ لگانے کیلئے موجود رہنے کی اطلاع موبائل کے ذریعہ دی جائے گی۔ویکسین لینے والے سبھی افراد کو اپنا ادھار کارڈ ساتھ لانا ضروری ہے۔
 ڈاکٹر کھرات نے ٹیکہ لینے والے تمام افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ ویکسینیشن سینٹر میں بھیڑ نہ لگاکر کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں۔واضح ہوکہ ٹیکہ دینے مہم کاافتتاح ۱۶؍جنوری کو میئر پرتبھا ویلاس پاٹل نے کیاتھا۔پہلا ٹیکہ ’پریچالیکا شیتل مزکورے‘ اور ’کویتا ہنگرگے‘ کو لگایا گیا۔پہلے دن تینوں مراکزپر ۱۰۰۔۱۰۰؍آنگن واڑیوں کو ٹیکہ لگایا گیاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK