Inquilab Logo

بھیونڈی: دیوالی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل،نالے میں گر کر ۲؍سالہ معصوم ہلاک

Updated: October 25, 2022, 7:35 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

یہاں اجمیر نگر میں رہائش پذیر ایک جوڑے کی دیوالی اُس وقت ماتم میں تبدیل ہوگئی جب ان کا ۲؍سال کابچہ نالے میں گرکر ہلاک ہوگیا۔نارپولی پولیس حادثاتی موت کا معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔

Kamlesh Yadav taking the 2-year-old son to the hospital, while the second picture is of the place where the child fell and died.
۲؍سالہ بیٹے کو کملیش یادو اسپتال لے جاتے ہوئے جبکہ دوسری تصویر اس جگہ کی ہے جہاں بچہ گرکر ہلاک ہوگیا تھا۔

یہاں اجمیر نگر میں رہائش پذیر ایک جوڑے کی دیوالی اُس وقت ماتم میں تبدیل ہوگئی جب ان کا ۲؍سال کابچہ نالے میں گرکر ہلاک ہوگیا۔نارپولی پولیس حادثاتی موت کا معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔
 اطلاع کے مطابق نارپولی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع اجمیر نگر گیٹ نمبر ۲؍ کے پاس رہنے والے کملیش یادو اپنی بیوی کے ساتھ دیوالی کا سامان خریدنے گئے تھے۔ اس وقت ان کا ۲؍ سالہ بیٹا پرتھمیش گھر میں اکیلا تھا۔ اتوار کو سہ پہر ۳؍ بجے کے قریب پرتھمیش کھیلتے ہوئے نالے کے قریب گیا اور نالے کے چیمبر میں گیپ کی وجہ سے وہ اس میںگر گیا۔کملیش یادوجب بازار سے سامان لے کرواپس آئے توبیٹے کی تلاش شروع کی۔ تقریباً ۲؍ گھنٹے بعد پرتھمیش نالے میں گرا ہوا پایاگیا۔ اسے فوری طور پر اندرا گاندھی سب ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی ۔ نالے کے پانی میں ڈوبنے کے سبب اس کی موت ہو چکی تھی۔ ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔
 متوفی پرتھمیش یادوکے چچا نے بتایا کہ یہ نالا گزشتہ تقریباً ۱۰؍ ماہ سے بن رہا ہے۔ نالے کو تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کی جانب سے نالے کے اوپر چیمبر لگانے میں غفلت برتی جا رہی ہے۔ اکثر جگہوں پر نالے پر بنے چیمبر میں گیپ ہےجس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ٹھیکیدار کی اس لاپرواہی کی شکایت بھی کی تھی لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔حادثے کے متعلق استفسار کیلئے سٹی  انجینئر لکشمن گائیکواڑ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK