Inquilab Logo

بھیونڈی : کالہیر میں فائرنگ، خاتون شدید زخمی

Updated: January 13, 2021, 11:33 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

یہاں منگل کو ۲؍نامعلوم افراد نے ایک خاتون پرفائرنگ کردی۔ اس فائرنگ میں جے شری ڈیڈے نامی خاتون شدید زخمی ہو گئی ہے۔ زخمی حالت میں اسے علاج کے لئے مقامی نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Jaishree
جے شری ڈیڈے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا

یہاں منگل کو ۲؍نامعلوم افراد نے ایک خاتون پرفائرنگ کردی۔ اس فائرنگ میں جے شری ڈیڈے نامی خاتون شدید زخمی ہو گئی ہے۔ زخمی حالت میں اسے علاج کے لئے مقامی نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔کالہیر میں ۱۰؍ دنوں میں فائرنگ کے دوسرے واقعے سے دیہی علاقوں میں خوف اور دہشت کا ماحول ہے۔حادثے کی اطلاع  ملتے ہی پولیس ڈی سی پی یوگیش چوہان،اے سی پی پرشانت ڈھولے اور نارپولی پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر مالوجی شندے موقع پرپہنچ گئے ۔ نارپولی پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف  شکایت درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔
 پولیس کے مطابق کالہیرکے جئے درگا اپارٹمنٹ میں رہنے والے شیورام ڈیڈے اپنے ٹرانسپورٹ کے کاروبار کیلئے صبح ۹؍ بجے گھر سے باہر چلے گئے تھے۔ان کا بیٹا بھی کسی کام سے گیا ہوا تھا۔گھر پر ان کی بیوی جے شری اکیلی تھی۔ شیورام کے گھر سے باہر جاتے ہی موٹر سائیکل پر آئے ۲؍نامعلوم افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے  اور جے شری سے کسی بات پر بحث شروع کردی۔  بحث کے دوران ہی نامعلوم حملہ آوروں نے جے شری  پر ۲؍ راؤنڈ فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ فائرنگ میں ایک گولی ان کے سر میں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئی ہیں۔ انہیں علاج کیلئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
 معلوم ہوکہ ۲؍ جنوری کو بھی کالہیر میں کالہیر شیوسینا پرمکھ دیپک مہتارے اور ان کی بیوی پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں دونوں بال بال بچے تھے۔نارپولی پولیس نے اس معاملے میں ۳؍افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے ۔ ۱۰؍دنوں میں فائرنگ کے ۲؍واقعات سے دیہی علاقوں میں خوف کا ماحول ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK