Inquilab Logo

بھیونڈی:کوروناسے حفاظت کیلئے’مالیگائوں کا کاڑھا‘ مفت تقسیم

Updated: July 31, 2020, 9:12 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

یہاں کورونا کو شکست دینے کیلئے جہاں بیشتر تنظیمیں محلہ کلینک کے ذریعہ شہریوں کا علاج کررہی ہیں وہیں کچھ تنظیمیں اس وبا سے محفوظ رہنے کیلئے قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی یونانی ادویات اور کاڑھا شہریوں میں مفت تقسیم کر رہی ہیں۔

Bhiwandi - Pic : Inquialb
سماجی کارکنان کاڑھا تقسیم کرتے ہوئے ( تصویر: انقلاب

یہاں کورونا کو شکست دینے کیلئے جہاں بیشتر تنظیمیں محلہ کلینک کے ذریعہ شہریوں کا علاج  کررہی ہیں وہیں کچھ تنظیمیں اس وبا سے محفوظ رہنے کیلئے قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی یونانی ادویات اور کاڑھا شہریوں میں مفت تقسیم کر رہی ہیں۔ کاڑھے کی تقسیم میں ریلیف سوشل ایجوکیشن ٹرسٹ کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔اس کے اراکین گزشتہ۳۵؍دنوں سے یومیہ ۶۰۰؍لیٹر کاڑھا تیار کرکے اپنے دفترابوٹ اور درگاہ روڈ کے  علاوہدیگرعلاقوں کی مختلف تنظیموں کی مدد سےایک ہزار افراد میںمفت تقسیم کررہے ہیں۔یہ کاڑھا’ مالیگاؤں کا کاڑھا‘کے نام سے مشہور ہے۔ 
 بتایا جاتا ہے کہ مالیگاؤں میں کوروناپر قدغن لگانے میں اس یونانی کاڑھے نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اسی سے متاثرہو کر ریلیف سوشل ایجوکیشن ٹرسٹ نے شہر میں کورونا کو قابو میں کرنے کیلئے    اس کاڑھے کوپورے شہر میں مفت تقسیم کرنے کا بیڑہ اُٹھا یا ہے۔ٹرسٹ کی جانب سے  تیار کاڑھے  کے علاوہ   کاڑھے کا پیکٹ بھی دیاجا رہا  ہے جسے لوگ  اپنے گھر لے جاکر خود تیار کرسکتے ہیں۔
  ساتھ ہی تیار کاڑھے کا محلول پارسل بھی دیا جارہا ہے۔ٹرسٹ نے اپنے دفتر کے اطراف کے علاوہ اعظمی نگر،سمرو باغ،دیوجی نگر، زیتون پورہ، منگل بازار سلیب،ونجار پٹی ناکہ،بارکیہ کمپاؤنڈ ،معین مسجد،کلیان روڈ،شاستری نگر،آنند ٹاکیز کے پیچھے غیبی نگر،شمع نگر،دھامنکر ناکہ،اسٹار ہوٹل،پٹیل کمپاؤنڈ،حمال باڑہ محلہ کلینک،صمد نگر،بھارت نگر ، کٹئی ناکہ،شیلار،واڈا روڈ،اوچت پاڑہ،عالیہ کمپلکس اورپربھو آلی سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں  تقسیم کیا جارہا ہے ۔
 ریلیف سوشل ایجوکیشن ٹرسٹ کے سیکریٹری ابو ظفر مولانا جابر شیخ نے بتایا کہ بھیونڈی کے متعدد علاقوں میں تقسیم کرنے کے ساتھ ہی کلیان، تھانہ، ممبرا،پڑگھا،ملاڈ اور ممبئی میں ملازمت کرنے والے اس کاڑھے کو استعمال کرنے کیلئے لے جاتے ہیں۔اسے یوپی اور گجرات کے مختلف شہروں میں بھی کوریئر  کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ شہر میں کاڑھے کا پارسل لینے والے اسےاسٹیل کے ڈبے ،کانچ کی بوتل اور تھرمس وغیرہ  میںلے جاتے ہیں۔ یہ ایک  یونانی مرکب  ہے جسےسہیل خان کی سرپرستی اور ابو ظفر   مولانا جابر شیخ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK