Inquilab Logo

بھیونڈی:کچرا اٹھانے والی نجی کمپنی پر میونسپل کارپوریشن مہربان

Updated: July 19, 2022, 9:48 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

شہر سے کچرا اٹھانے والی پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ ملی بھگت سے میونسپل کارپوریشن کو افسران کے ذریعہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Garbage collection vehicles are charged only Rs.1 per annum from the contractors.
ٹھیکہ داروں سےکچرا اٹھانے والی گاڑیوں کا محض ایک روپے سالانہ کرایہ لیا جاتا ہے۔

شہر سے کچرا اٹھانے والی پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ ملی بھگت سے میونسپل کارپوریشن کو افسران کے ذریعہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے کروڑوں روپے کی گاڑیوں کو صرف ایک روپے سالانہ کرایہ کی شرح سے فراہم کرنا شہر میں موضوع بحث بنا ہوا  ہے۔
 واضح رہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے کچرا اُٹھاکرڈمپنگ گراؤنڈ تک لے جانے کیلئے میونسپل کارپوریشن نے آر اینڈ بی انفرا پروجیکٹ لمیٹیڈ نامی ایک پرائیویٹ کمپنی کو۱۲۲۹؍روپے فی ٹن کی شرح سے ۶؍سال کے لئے ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ اس کیلئے کارپوریشن کو ہر سال ۲۲؍کروڑ ۷۵؍لاکھ سے زیادہ کی رقم نجی کمپنی کو ادا کرنی ہوگی۔حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک خطیر رقم کے عوض شہر سے کچرا اُٹھانے والی کمپنی کیلئے کارپوریشن نے۲۰۲۰ء میں تقریباً ۳؍کروڑ۲۵؍لاکھ روپے خرچ کرکے ۵۰؍ گھنٹہ گاڑیاں اورتقریباً ۶؍کروڑ۲۵؍لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کرکے ۲۳؍ ’رفیوزکلکٹر‘ خریدا  تھا۔ تقریباً ۱۰؍ کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی ان گاڑیوں کو میونسپل کارپوریشن نے کچرا اُٹھانے والی نجی کمپنی کو صرف ایک روپے کے کرائے پر دے دیا ہے۔ شہری انتظامیہ کے اس فیصلے سے شہر میں بحث و مباحثہ کا دور جاری ہے۔ شہری حیرت زدہ ہیں کہ کچرااُٹھانے والی کمپنی پر کارپوریشن کے اعلیٰ افسران اس قدر کیوں مہربان ہوگئے ہیں؟ 
  کارپوریشن کی اس قدر مہربانی کے بعد بھی کمپنی پر شہر میں صاف صفائی میں لاپرواہی کا الزام عائد کیا جارہاہے۔ٹھیکیدار کمپنی کومیونسپل کارپوریشن نے شرائط و ضوابط کی ایک طویل فہرست کے ساتھ ٹھیکہ دیا ہے لیکن مقامی شہریوں نے افسران اور عوامی نمائندوں پر بدعنوانی کاالزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں ہر جانب گندگی کا ڈھیر پڑا ہوا ہے لیکن افسران خاموش ہیں۔ شہریوں کا الزام ہے کہ میونسپل کارپوریشن میں نیچے سے لے کر اوپر تک کے افسران کمپنی  کے کام کاج پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہیں۔
 اس سلسلے میں ڈپٹی میونسپل کمشنر دیپک جھنجاڑ سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔چیف صفائی انسپکٹرجے ایم سوناونے نے بتایا کہ کچرا نہ اُٹھانے کی شکایت آنے پر ٹھیکیدار کمپنی کے خلاف فی پوائنٹ ۲۰۰؍روپے کی شرح سے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK