Inquilab Logo

بھیونڈی:این سی پی کی خواتین ونگ کا پروین دریکرکیخلاف احتجاج

Updated: September 17, 2021, 9:30 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

خواتین کے تعلق سے این سی پی کوتنقید کا نشانہ بنانے والےریاستی کونسل میں اپوزیشن لیڈرکے خلاف نعرے بازی

Women belonging to NCP protesting against Parvin Dreker.Picture:Inquilab
این سی پی سے تعلق رکھنے والی خواتین پروین دریکر کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے تصویر انقلاب

:قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کےلیڈراور بی جے پی کے رکن اسمبلی پروین دریکر نے ایک جلسہ عام میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی خواتین پر کئے گئے متنازع بیان کے خلاف  این سی پی کی ریاستی صدر روپالی چاکنکرکی ہدایت پر جمعرات کو پورے مہاراشٹر میں این سی پی کی خواتین نےسڑک پر اُتر کر ان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔
 صبح تقریباساڑھے ۱۰؍بجے این سی پی کی خواتین ونگ کی صدر سواتی کامبلے کی قیادت میں  خواتین اہلکاروں نے بھیونڈی کے زکات ناکہ پر پہنچ کر پروین دریکرکے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔خواتین نے ’پروین دریکر مردہ باد‘،’پروین دریکر معافی مانگو‘ اور ایسے ہی دیگر نعرے لگا کر احتجاج کیا۔ کارکنان نےپروین دریکر کے بینر پر چپل مارو اندولن کرکے برہمی  کا اظہار کیا۔ این سی پی کی خواتین نے بطور احتجاج  بینر پر پروین دریکر کو خواتین کا لباس پہناکرانہیں لپ اسٹک لگاکر، اس پر ’پروینا ماؤسی‘ لکھ کر ان پر طنز کیا۔ان کے پوسٹر پر چپل سے پٹائی کرکے اسے آگ کے حوالے کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ این سی پی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ایک بڑی تعداد اس تحریک میں شامل تھی۔واضح رہے کہ پروین دریکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ’’راشٹر وادی کانگریس پارٹی چکنے گالوں کو بوسہ دینے والی پارٹی ہے۔‘‘
 سواتی کامبلے نے اس بیان پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کا گھٹیا بیان دےکر خواتین کی بے عزتی کرنے والے بی جے پی کے  لیڈر ہیں۔‘‘
 انہوں نے کہا کہ ’’منہ پر لپ اسٹک لگا کر چپل سے مارکر منہ لال کرنے کا دم راشٹروادی مہیلا کانگریس کے پاس ہے۔انہوں نے چیلنج کیا کہ  اگر پروین دریکر کے پاس دم ہے تو وہ بھیونڈی آکر دکھائے۔‘‘

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK