Inquilab Logo

بھیونڈی: میٹرو پروجیکٹ کاکام تیزی سے مکمل کرنے کی درخواست

Updated: October 21, 2020, 9:33 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

رکن اسمبلی نے پروجیکٹ ڈائیریکٹر سے ملاقات کرکے کام کا جائزہ لیا

Bhiwandi Metro Project - pic : Inquilab
بھیونڈی میٹرو پروجیکٹ ۔ تصویر : انقلاب

میٹرو  پروجیکٹ کوتیزی سے مکمل کرنے اور میٹرو  کے کام  سے شہریوں کے جائداد کو ہونے والے متوقع نقصانات کی بھرپائی کیلئے مشرقی حلقہ کے رکن اسمبلی نے منگل کومیٹرو کے ڈائریکٹر اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ نے میٹنگ میں ڈائریکٹر اور افسران کو بتایا کہ صنعتی شہر کی تعمیر وترقی میں میٹر میل کا پتھر ثابت ہو سکتی ہے۔یہ پروجیکٹ جلد سے جلد مکمل کیا جائے ۔
  واضح ہوکہ میٹرو۵؍کے تحت تھانے سے بھیونڈی اوربھیونڈی سے کلیان تک جانے والی میٹرو۵؍ کا کام سست روی سے جاری ہے۔میٹرو کے کام کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے منگل کو میٹرو۵؍کے ڈائریکٹر پرمود آہوجا  اور دوسرے افسران سے ملاقات کی اور بھیونڈی میٹرو کے کام کا جائزہ لیا۔پرمود آہوجا نے رکن اسمبلی کو بتایا کہ تھانے بھیونڈی کلیان میٹرو کے پہلے مرحلے کا ۱۳؍فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔جبکہ دوسرے مرحلے کیلئے راجیو گاندھی چوک سے ونجار پٹی ناکہ ہوتے ہوئے ٹیم گھر جانے کے امکان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔رکن اسمبلی نے میٹرو ڈائریکٹر سے درخواست کی کہ وہ اس کام کوجلد مکمل کرنےکےلئے میٹرو کے کام میں تیزی لائیں۔رئیس شیخ نے پرمود آہوجا سے مطالبہ کیا کہ میٹرو کے سبب شہریوں کی جائداد کا کوئی نقصان ہوتا ہے تو ممبئی کی طرز پر بھیونڈی کے شہریوں کو بھی معاوضہ دینے کے متعلق جامع پالیسی بنائی جائے اور جن شہریوں کا میٹرو کے سبب نقصان ہوتا ہے انہیں مکمل معاوضہ ادا کیا جائے۔اسی کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میٹرو کو زیادہ سے زیادہ شہریوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے اندرون شہر کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانا ضروری ہے۔رکن اسمبلی نے مشورہ دیا کہ اس کام میں ایس ٹی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ایس ٹی کی الیکڑک بسیں مسافروں کو ان کے علاقوں سے میٹرو اسٹیشن تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK