Inquilab Logo

بائیڈن کی حلف برداری ، امریکی شیئر بازار میں ریکارڈ تیزی

Updated: January 21, 2021, 12:01 PM IST | Agency | Washington

’سی ایف آر اے‘ کے مطابق‘ا یس اینڈ پی انڈیکس ۵۰۰؍ تک بڑھا اور اس میں۱۳؍ فیصد کا اضافہ ہوا

Joe Biden.Picture :INN
جو بائیڈن۔ تصویر:آئی این این

 امریکہ کے نومنتخب  صدرجو بائیڈن کی حلف برداری  کے پیش نظر  امریکی  شیئر مارکیٹ  میں ریکارڈ تیزی رہی۔ عالمی تحقیقاتی ادارہ ’سی ایف آر اے کے مطابق‘ اس عرصے کے دوران ایس اینڈ پی انڈیکس ۵۰۰؍ تک بڑھا اور اس  میں۱۳؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔   ماہرین کے مطابق امریکہ میں صدارتی انتخابی نتائج اور حلف برداری  ہونے تک  امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی  کے رجحان یہ سب  ہائی اسپیڈ ریکارڈ ہے۔اس طرح کا آخری ریکارڈ سابق  صدرجان ایف کینیڈی کے نام تھا۔ انہوں نے ۲۰؍ جنوری ۱۹۶۱ء صدارتی عہدہ کا  حلف لیا تھا۔  تب ان کی فتح اور حلف برداری کے درمیان ۷۳؍دنوں میں ایس اینڈ پی انڈیکس ۵۰۰؍ تک بڑھا تھا اور اس میں۸ء۸؍ فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ ان کی حلف برداری کے بعد ، مارکیٹ میں۸ء۹؍ فیصد کی مزید بلندی پر پہنچ گیا تھا۔
 ٹرمپ کے فتح کے بعد بھی بازار میں تیزی تھی
 صدارتی انتخابات اور حلف برداری کے  دوران یہ لگاتار دوسری بار  ہے جب  امریکی شیئر بازار میں  بلندی  درج کی گئی ہو۔ جب ۲۰۱۶ء صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انتخابات میں ہلیری کلنٹن کومیں شکست دی تھی ، اس  کے بعد  ان کی حلف برداری تک  بازار میں ۶؍فیصد اضافہ  درج کیا گیا تھا۔ ٹرمپ کے  ابتدائی ۱۰۰؍ دنوں میں  مارکیٹ میں ۵؍ فیصد کی بلندی رہی تھی لیکن  اب ٹرمپ اور بائیڈن کے دور فرق ہے۔جب  ٹرمپ صدر منتخب ہوئے تھے تب معیشت  مضبوط تھی۔ اب  بائیڈن  ایسے وقت میں صدر بن رہے ہیں جب معیشت کورونا کےبحران سے دوچار ہے۔ بائیڈن کیلئے معیشت کو ابھارنا ایک بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔

Joe Biden Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK