Inquilab Logo

بہار بورڈ نے دسویں کے نتائج کا اعلان کیا ، اس مرتبہ لڑکوں کا غلبہ

Updated: May 27, 2020, 4:30 AM IST | Agency | Patna

لاک ڈاؤن میں بورڈ امتحانات کے نتائج ظاہر کرنے والی پہلی ریاست ، سرفہرست دوطلبہ روہتا س کے ہمانشورا ج اور سمستی پور کے درگیش کمار دونوں کسانوںکے بیٹے ہیں

Students - Pic : INN
طلبہ ۔ تصویر : آئی این این

بہار بورڈ  نے۱۰؍ ویں کے نتائج کا آخر کار منگل کو اعلان کردیا۔ اس مرتبہ ۸۰ء۵۹؍ فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں۔گزشتہ سال بہار بورڈ کے۱۰؍ ویں کلاس میں۸۰ء۷۳؍ فیصد طلبہ پاس ہوئے تھے۔اس سال بہار بورڈ۱۰؍ویں کلاس کے امتحان میں مجموعی طورپر۱۴؍ لاکھ ۹۴؍ہزار۷۱؍طلبہ شریک ہوئے تھےجن میں ۷؍ لاکھ ۲۹؍ ہزار۲۱۳؍ اور لڑکے اور ۷؍ لاکھ۶۴؍ ہزار ۸۵۸؍ لڑکیوں نےشرکت کی تھی۔اس بار کل۴؍ لاکھ ۳؍ ہزار۳۹۲؍ طلبہ فرسٹ ڈویژن میں جبکہ۵؍ لاکھ ۲۴؍ ہزار ۲۱۷؍ طلبہ سیکنڈ ڈویژن اور۲؍ لاکھ ۷۵؍ ہزار۴۰۲؍ تھرڈ ڈویژن میں پاس ہوئے ہیں۔اس امتحان میں حصہ لینے والے بہار طلبہ اپنے نتائج بہار بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ
 biharboardonline.bihar.gov.in  پر چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرےکالم میں دئیے گئے پتوں  پر بھی طلبہ نتائج دیکھ سکتے ہیں جن میں موبائل ایس ایم ایس بھی شامل ہے۔ نتائج جاری کرتے ہی بہار نے تاریخ رقم کردی۔ بہار کورونا کے دور میں۱۰؍ ویں اور۱۲؍ ویں بورڈ امتحانات کے نتائج جاری کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔
ایس ایم ایس کے ذریعے رزلٹ دیکھنے کا طریقہ
 ایس ایم ایس بھیج کر بہار بورڈ کا رزلٹ پانے کے لئے طلبہ کو
 BSEB10 -space- ROLL NUMBER
 ٹائپ کر کے 56263 پر بھیجنا ہوگا۔ اس کے بعد طلبا کو اپنا رزلٹ مل جائے گا۔ گزشتہ ہفتے سے ہی اس بات کی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ کبھی بھی نتیجہ آسکتا ہے۔ کاپیوں کی چیکنگ مکمل ہونے کےبعد ٹاپرس کا ویری فکیشن کیا گیا۔ ویری فکیشن کے لئے بورڈ کے ذریعے ایک پینل بنایا گیا تھاجس میں مختلف موضوعات کے  ماہرین کا انتخاب کیا گیا تھا۔
ان ویب سائٹس پر بھی رزلٹ چیک کیاجاسکتا ہے
 بہار بورڈ میٹرک امتحان میں شامل ہونے والے طلبا اپنا رزلٹ ان ویب سائٹس پر سیدھے طور پر چیک کرسکتے ہیں۔
biharoardonline.bihar.gov.in
biharboard.online
onlinebseb.in
indiaresults.com
examresults.net
 گزشتہ سال کا رزلٹ کیسا تھا 
 ۲۰۲۰ء کے بہار بورڈ امتحان میں روہتاس کے ہمانشو راج نے۹۶ء۲۰؍ فیصد نمبر حاصل کرکے ٹاپ کیا ہے۔ انہوں نے کل۵۰۰؍ میں سے۴۸۱؍ نمبر حاصل کیے ہیں۔جبکہ دوسرے نمبر پرسمستی پور پلس ٹو ہائی اسکول جیتوارپور کادُرگیش کمار ہے۔دُرگیش نے۴۸۰؍ نمبر حاصل کئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر آنے کی خبر ملنے کے بعددرگیش  نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اسکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کوچنگ کی بھی مدد لی ہے۔ وہ روزانہ ۴؍ سے۵؍ گھنٹے خود مطالعہ کرتا تھا۔ کئی ٹیسٹ کلاس بھی جوائن کئے تھے۔
 دُرگیش کے والد جے کشو سنگھ کھانٹی کسان ہیں اور انہوں نے بتایا کہ یہ ان کے بیٹے کی محنت کا پھل ہے۔ درگیش اپنے چار بھائی بہن میں سب سے چھوٹا ہے۔دیپکا مالا اور دیویہ بھارتی اس کی دو بڑی بہنیں ہے۔سب سے بڑی بہن دیپکا مالا کی شادی ہوچکی ہے جبکہ دیویہ بھارتی بی اے پارٹ وَن کی طالبہ ہے۔ درگیش سے بڑا بھائی جتییش کمار ہے جو انٹر میں پڑتا ہے۔
۱۰؍ٹاپرس کے نام اور نمبر
ہمانشو راج ، کل نمبر(۴۸۱) - روہتاس
درگیش کمار ، کل نمبر(۴۸۰) - سمستی پور
شبھم کمار ، کل نمبر(۴۷۸)- بھوج پور
راجویر ، کل نمبر(۴۷۸)- اورنگ آباد
جولی کماری ، کل نمبر(۴۷۸) - اروال
سنو کمار ، کل نمبر(۴۷۷) - لکھی سرائے
منا کمار ، کل نمبر(۴۷۷)- اورنگ آباد
نونیت کمار ، کل نمبر(۴۷۷) -اورنگ آباد
رنجیت کمار گپتا ، کل نمبر(۴۷۶) - روہتاس
انکت راج ، کل نمبر(۴۷۵) - ارریہ
ہمانشوراج کون ہیں؟
 روہتاس کے نتورکے جنتا ہائی اسکول کے ہمانشو راج بہار اسکول سیکنڈری بورڈامتحان(بی ایس ای بی) میںٹاپ کرکے انتہائی خوش ہیں۔ٹاپر بننے کے بعد ہمانشو نے بتایا کہ اس نےکوچنگ بھی لی تھی  اور اسے اس کے والد بھی پڑھاتے تھے۔وہ گھر میں۱۴؍گھنٹے مطالعہ کرتا تھا ۔ اسی کا نتیجہ ہےکہ وہ آج سرفہرست ہے۔ ہمانشو نے کہا کہ وہ سافٹ ویئر انجینئر بننا چاہتا ہے۔ اس کے لئے وہ اور بھی سخت محنت کرے گا۔
ہمانشو ایک کسان کا بیٹا ہے
 ہمانشو نے بتایا کہ  اس کے والد کسان ہیں۔ وہ لیز پر دوسرے کی کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ مطالعے کے دوران کئی بار معاشی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن کسی نہ کسی طرح مطالعہ جاری رہا۔
بازار میں سبزی بھی بیچی
 ہمانشو نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ کئی بار مارکیٹ میں سبزیاں فروخت کرتا تھا ، تاکہ ان کی مدد کرسکے۔  یہ کام کرنے کے ساتھ ساتھ وہ پوری  تندہی سے مطالعہ بھی کرتا رہا ۔ہمانشو کے مطابق  اس کے گھر کی مالی حالت اچھی نہیں ہےلیکن اس نے ان مسائل کواپنے عزم کی راہ میںرکاوٹ بننے نہیںدیا۔

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK