Inquilab Logo

بہار :بچوں کو اسکول لانے کیلئے مہم کا اعلان

Updated: March 03, 2021, 1:25 PM IST | Agency | Patna

ریاست میں آج بھی ایک لاکھ ۱۱؍ ہزار سے زائد بچے اسکول سے دور ہیں ۔۸؍ مار سے انہیں داخلہ دلانے کیلئے ریاست گیر خصوصی مہم چلائی جائے گی ، وزیر تعلیم کے مطابق اسے پر ویش اتسو کے طور پر منا یا جائے گا۔ ہر بچے کو اسکول بھیجنا ہدف

Bihar Assembly - Pic : PTI
بہار اسمبلی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 بہار میں اسکول نہ جانے والے لاکھوں طلبہ کا داخلہ دلانے کی خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
  واضح رہےکہ  بہار میں ایک لاکھ۱۱؍ ہزار سے زائد بچے ابھی تک اسکول سے باہر ہیں اور انہیں داخلہ دلانے کیلئے حکومت۸؍ مارچ سے خصوصی مہم چلائے گی ۔
  اس سلسلے میں منگل کو بہار کے وزیرتعلیم وجے کمار چودھری نے اسمبلی میں کانگریس رکن اسمبلی محمد آفاق عالم کے  ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ۱۵۔۲۰۱۴ءمیں بہار کے ۳؍ لاکھ ۸۰؍ ہزار ۱۲۶؍ بچے اسکولی تعلیم سے باہر تھے ۔ ۱۹۔۲۱۰۸ء میں یہ تعداد کم ہوکر ایک لاکھ۴۳؍ ہزار۲۷۸؍ جبکہ۲۱۔۲۰۲۰ءمیں یہ تعداد کم ہوکر ایک لاکھ ۱۱؍ ہزار۸۶۱؍ رہ گئی  ۔
 ان کے مطابق  حکومت کا ہدف ہے کہ کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ رہے ۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے۸؍ مار چ سے پوری ریاست میں خصوصی مہم چلا کر بچوں کو اسکولوں میں داخلہ دلایا جائے گا اور اسے ’پرویش اتسو ‘ کے طور پر منایاجائے گا۔ انہوں نے  تمام اراکین اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ اپنے علاقے میں ہمیشہ نگرانی  کریں اور جو بچے اسکول سے دور ہیں ان کا داخلہ اسکولوں میں کرائیں تاکہ ان کے علاقے کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ 
  چودھری نے  یہ کہاکہ تعلیم میں اصلاحات کیلئے بھی حکومت کی جانب سے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔  انہوں نے مثال دیتےہوئے کہا کہ ان دنوں  غیر تربیت یافتہ اساتذہ کو تربیت دی جارہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ۹۰؍ہزار اساتذہ کا تقرر بھی ہورہا ہے ۔ 
 وزیرتعلیم نے ایک دیگر سوال کے جواب میں کہاکہ اسکول انتظامیہ کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت  پہلے ہی سبھی ضلع مجسٹریٹ کو دی جاچکی ہے ۔ ہدایت پر عمل نہیں ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اسکول انتظامیہ کمیٹی میں اراکین اسمبلی کے کردار اور ان کے اختیارات سے متعلق ایک واضح سرکلر جلد ہی جاری کیاجائے گا۔

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK