Inquilab Logo

بہار میں سیلاب سے ۴۰؍ لاکھ افراد متاثر ہوئے: رپورٹ

Updated: August 03, 2020, 6:17 AM IST | Agency | New Delhi

ریاست کے ڈیزاسٹرمینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہاں کے۸؍ اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں

Bihar Flood
بہار سیلاب سے کافی تباہی ہوئی ہے

ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے مطابق ہندوستان میں قدرتی آفات میں  سیلاب سب سے زیادہ تباہی کا باعث بنتا ہے۔ ملک میںکل قدرتی آفات سے ہونے والا صرف ۵۰؍ فیصد نقصان  سیلاب کے سبب ہی ہوتا ہے۔ بہار کے ریاستی ڈیزاسٹرمینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہاں کے۸؍ اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں اور لاکھوں افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست کے فلڈ مینجمنٹ  انفارمیشن سسٹم سینٹر کے مطابق  شمالی بہار کا۷۳ء۶۳؍ فیصد سیلاب کا شکار ہے۔
  ریاست کے۳۸؍ میں سے ۲۸؍ اضلاع ہر سال سیلاب کا شکارہوتے ہیں۔ مرکزی حکومت  کی سیلاب کی صورتحال کی  تازہ رپورٹ کے مطابق  ملک بھر میں سیلاب کے سبب تقریباً ایک کروڑ  افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں آسام میں تقریباً ۵۷؍لاکھ  افرادسیلاب سے متاثر ہیں اور یہاں کے ۹۰؍ فیصد علاقوں سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔ اسی طرح میں سیلاب کے سبببہار میں تقریباً ۴۰؍ لاکھ  افراد متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت  اترپردیش میں تقریبا ڈیڑھ  لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  اب تک ۴۵۰؍ سے زائد افراد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ اموات مغربی بنگال میں ہوئی ہیں۔  ایک طرف ملک کی کچھ ریاستوں کو سیلاب کا سامنا ہے ، جبکہ کچھ ایسی ریاستیں ہیں جہاں  معمول کے مطابق بارش بھی نہیں ہوئی ہے۔ ایسی صورتحال میں  اگر اگلے ۲؍ مہینوں میں وہاںبارش نہ ہوئی تو پانی کی قلت  کے مسائل ہو سکتے ہیں۔

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK