Inquilab Logo

بہار: ٹڈی دَل سے نمٹنے کی تیاریاں، زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سائنسدانوں کیساتھ میٹنگ

Updated: May 28, 2020, 12:28 PM IST | Agency | Patna

اجلاس میں یہ بات زیر بحث آئی کہ ٹڈی دَل کا شمال مغرب میں شدید قہر دیکھا گیا ہے جس نے فصلوں ، درختوں اور پودوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے

Locust Attack - Pic : INN
ٹڈیوں کا سب سے بڑا حملہ ۔ تصویر : آئی این این

: ہریالی اور پودوں کیلئے بھاری خطرہ مانے جانے والے ٹڈی دل کے بہار میں ممکنہ حملے کے پیش نظر اس سے نمٹنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ بہار زرعی یونیورسٹی سبور، بھاگلپور کے وائس چانسلر اجے کمار سنگھ کی صدارت میں سائنسدانوں کی بدھ کو ہوئے ہنگامی اجلاس میں ٹڈی دل کے ممکنہ خطرہ پر شدید بحث کی گئی اور اس پرکنٹرول کرنےکیلئے ڈرون سے۴؍ کیڑے مار ادویات کے اسپرے کی سفارش کی گئی۔
 اجلاس میں وائس چانسلر کے علاوہ ڈائریکٹر تحقیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحقیق، حشرات محکمہ کے صدر ایس کے رائے اور کچھ دیگر لوگ موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹڈی دَل کا شمال مغرب میں شدید قہر دیکھا گیا ہے جس نے فصلوں اور درختوں اور پودوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ اس ٹڈی دل کے اتر پردیش سے بہار میں داخل ہونے کا اندیشہ ہے۔ مغربی اتر پردیش سے مشرق کی طرف بڑھنے پر ٹڈیو ں کی افزائش میں کمی کا امکان ہے۔یونیورسٹی کے مطابق اس سے پہلےایسا دیکھا گیا ہے کہ ٹڈی دَل کے مشرقی اتر پردیش اور بہار میں پہنچنے کا امکان کم ہی ہوتا ہے۔ پھر بھی ٹڈی دَل بہار میں داخل ہوتا ہے تو اس کے کنٹرول کیلئے۴؍ جراثیم کش ادویات میں سے کسی ایک کا ڈرون کے ذریعے اسپرے کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گروپ میں آواز یا پٹاخے چلا کر ٹڈیوں بھگا سکتے ہیں۔بہار میں ان دنوں دالوں کی فصلیں لگی ہے۔ اس کے علاوہ سبزیوں کی فصلیں بھی ہیں ۔ کیڑوں کے حملے ہونے کی صورت میں ان فصلوں کو بھاری نقصان ہو سکتا ہے۔یہ کپاس اور مرچ کی فصل کو بھی بھاری نقصان پہنچتا ہے۔
 اس سال دوسری بار ٹڈی دل نے مشرقی افریقہ سے ہوتے ہوئے پاکستان کی جانب سے راجستھان پر حملہ کیا ہے  جسے۲۷؍ سال میں سب سے زیادہ مہلک مانا جا رہا ہے۔ ٹڈی دَل گجرات،مہاراشٹر،مدھیہ پردیش میں فصلوں کو نقصان پہنچانے کے بعد اتر پردیش میں داخل ہوا ہے۔اتوار اور پیر کو اس کاقہر جے پور شہر پر بھی دیکھا گیا تھا۔ اس سے پہلے دسمبر میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا تھا۔ٹڈی دَل شام کے وقت پرواز کرتا ہے لیکن  جھنڈ میں ہونے پر یہ دن میں بھی چلتا ہے۔ یہ قریب۱۶؍ سے۱۹؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پروازکرتا ہے اور ایک دن میں۵؍ سے لیکر۱۳۰؍ کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکتا ہے۔

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK