Inquilab Logo

بہار: قرنطینہ مراکز کا براحال، تارکین وطن بے حال، سہولیات نہیں

Updated: May 24, 2020, 10:11 AM IST | Inquilab News Network | Patna

حقیقت : بہار کے قرنطینہ مراکز میں کھانے پینے ، نہا نے اور بیت الخلاء کاانتظام ناقص مشرقی چمپارن کے کوارنٹائن سینٹروں کی بدنظمی کیخلاف دھرنےاور احتجاج کا کوئی اثر نہیں

Bihar Quarantine Center - PIC : Inquilab
موتیہاری: خیرواکے قرنطینہ مرکز کے سامنے مزدو ر احتجاج کررہےہیں۔ تصویر: انقلاب

بہار کے قرنطینہ مراکز میں سہولیات کا فقدا ن ہے جس سے دوسری ریاستوں آ نے والے بہار کے باشندوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
   واضح ر ہےکہ ریاست میں مختلف ریاستوں سے مزدور لاک ڈائون کے دوران اپنے گھر لوٹے ہیں۔ ایسے میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تارک وطن مزدوروں کو اپنے اپنے حلقہ کے اسکولوں اور سرکاری سطح پر بنائے گئے قرنطینہ مر اکز میں رکھا جارہا ہے اور سرکار اس بات کا دعویٰ کررہی ہے قر نطینہ مر اکز  پر مزدوروں کو ہر ممکن سہولت  فراہم کرائی جارہی ہے لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہی ہے ۔ اکثر قرنطینہ مراکز سے یہ شکایت مل رہی ہے کہ وہاں وقت پر کھانا نہیں ملتا ہے ۔ جو کھانا مل رہا ہے ، وہ انتہائی ناقص ہے۔ اسی طرح  پینے کے صاف پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے ۔بیت الخلاء کی   حالت بھی بدتر ہے ۔ نہانے کا بھی کوئی معقول انتظام نہیں ہے ۔
   گزشتہ دنوں مشرقی چمپارن ضلع کےموتیہار ی کے ڈھاکہ حلقہ کے مختلف قر نطینہ مر اکز  پر تارک وطن مزدوروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ڈھاکہ رکن اسمبلی فیصل رحمٰن نے ڈھاکہ کے گاندھی چوک پر غیر معینہ دھرنادیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے یقین دلایاتھا کہ قرنطینہ مر اکز  پر تارک وطن مزدورو ں کو سرکارکے ذریعہ تمام سہولتیں فراہم کرائی جائیں گی ۔ اس کے بعد رکن اسمبلی فیصل رحمٰن نے غیر معینہ دھرنے کو ختم کیا تھا لیکن  سنیچر تک وہاں صور تحال میں بہتری نہیں آئی ۔ اسی طرح ڈھاکہ بلاک کے خیرواقرنطینہ مر کز   کےمزدورو ں نے بانس کے سہارے پوری طرح سڑک کو بند کردیا تھا ۔
   مزدوروں کا کہنا  ہے کہ ڈھاکہ کے خیروا میں بنائے گئے  مرکز میں رہنے کی سہولت ہے اور نہ ہی کھانے پینے کا انتظام کیا جا ر ہاہے۔ مجبور ہوکر ہمیں سڑک پر اترنا پڑا  تھا ۔ ہم انتظامیہ کو سینٹر پر سہولتوں کی کمی سے متعلق  جانکاری دیتے رہے ہیں اور انتظامیہ سے سہولت کی فراہمی کا مطالبہ بھی کرتے رہے ہیں لیکن انتظامیہ کے ذریعہ ہمیں کسی طرح کی سہولت نہیں دی گئی ہے ۔
  دوسری جانب ڈھاکہ کے مختلف قر نطینہ مر اکز کی خراب  حالت  اور تارک وطن مزدوروں کی راحت رسانی کیلئے کئے  جارہے کام میں لاپروائی برتنے کے الزام میں ڈھاکہ سی او اشوک کمار اور بی ڈی او ششی پرکاش کو معطل کردیا گیا تھا اور محکمۂ  قرتی آفات میں ان کی ڈیو ٹی لگادی گئی ہے۔ ایم ایل اے فیصل رحمٰن نے انقلاب کو بتایا ایس ڈی او گیان پرکاش دیگر افسران کے ذریعہ قر نطینہ مر اکز پرتارک وطن مزدوروں کو سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کیا گیا تھا لیکن ابھی صورتحا ل تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ وہقر نطینہ مر اکز  پر سہولتیں فراہم کرانے کی کوشش کررہا  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK