Inquilab Logo

بہار: پولنگ اہلکاروں کا ڈیٹا بیس تیارکرنے میں الیکشن کمیشن مصروف

Updated: June 13, 2020, 10:59 AM IST | Banka

بارہ ہزار مستقل اور عارضی ملازمین کا ڈیٹا تیار ہوگا، انتظامیہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ،۲۰؍ جون سے پہلے ڈیٹا تیار کرنے کا ہدف۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

کورونا وبا کے بیچ اب یہ واضح ہو چکاہے کہ بہار میں اسمبلی انتخابات وقت مقررہ پر ہی ہوں گے۔سیاسی فضا میں بھی اس کی بوپھیلنے لگی ہے۔ الیکشن کمیشن نےاس کی تیاریاں بھی تیزکردی ہیں ۔ضلع کلکٹریٹ کی بالائی منزل پر اس کے لیے کام شروع کر دیا گیاہے۔ انتخاب سے پہلے کمیشن ووٹراہلکاروں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے میں مصروف ہوگیاہے۔ ۲۰؍ جون سے پہلے ضلع کےسبھی مستقل اور عارضی ملازمین کا ڈیٹا بیس تیارکرلیا جائے گا۔اس کیلئےڈسٹرکٹ الیکٹورل افسر و ضلع مجسٹریٹ سوہرش بھگت نےلیٹر جاری کر دیا ہے۔سبھی سرکاری دفاتر کےچیف اور اس کے ڈی ڈی او کو اس سلسلے میں خط جاری کر کے صد فیصد ملازمین کا ڈیٹابلاتاخیر کلکٹریٹ میں واقع سیل کے دفتر میں جمع کر نے کو کہا گیا ہے ۔ انتخاب میں ملازمین کا ڈیٹابیس سب سے اہم ہوتا ہے۔ چناؤ میں ضلع کے ۱۴۹۱؍ پولنگ مراکز پر ۸؍ ہزار سےزیادہ ملازمین کی ضرورت صرف پولنگ مرکز پر ہوگی ۔ اس کے علاوہ ہزار سے زیادہ پولنگ اہلکار سیل اور مجسٹریٹ کےطور پر کام کرتے ہیں ۔اس کی ضرورت کو دیکھ کر انتظامیہ نے۲۰؍ جون تک ہر حال میں اسے جمع کر نے کا فیصلہ کیاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK