Inquilab Logo

جلگاؤں میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی اور شیوسینا کے کارپوریٹر آمنے سامنے

Updated: February 12, 2020, 1:22 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

جلگاؤں شہر میں ناقص صاف صفائی اور میونسپل کارپوریشن عمارت احاطے میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ بنانے کے موضوع پر جلگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ماہانہ جنرل بورڈ میٹنگ میں برسر اقتدار بی جے پی اور شیوسینا آمنے سامنے آگئے۔ شیوسینا کے کارپوریٹروں نے بی جے پی پر قومی لیڈروں کو ذات پات میں تقسیم کرنے کا الزام لگایا ہے جس پر خوب ہنگامہ آرائی ہوئی ۔

شیو سینا اور بی جے پی آمنے سامنے ۔ تصویر : آئی این این
شیو سینا اور بی جے پی آمنے سامنے ۔ تصویر : آئی این این

 جلگاؤں : جلگاؤں شہر میں ناقص صاف صفائی اور میونسپل کارپوریشن عمارت احاطے میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ بنانے کے موضوع پر جلگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ماہانہ جنرل بورڈ میٹنگ میں برسر اقتدار بی جے پی اور شیوسیناآمنے سامنے آگئے۔شیوسینا کے کارپوریٹروں نے بی جے پی پر قومی لیڈروں کو  ذات پات میں تقسیم کرنے کا الزام لگایا ہےجس پر خوب ہنگامہ آرائی ہوئی ۔
  منگل کو صبح۱۱؍ بجے جلگاؤں کارپوریشن کی ماہانہ جنرل بورڈ میٹنگ کا انعقاد عمل آیا۔اس میٹنگ کی صدارت نو منتخبہ میئر بھارتی سوناونے کررہی تھیں۔ ان کے ہمراہ اسٹیج پر ڈپٹی کمشنر اجیت موٹھے اورشہر سیکریٹری سنیل گورنے موجود تھے لیکن میٹنگ سے عارضی میونسپل کمشنر اور ضلع کلکٹر ڈاکٹر اشوین ڈھاکے غیر حاضر تھے ۔ان کی غیر حاضری پر شیوسینا کے سینئر کارپوریٹر نتن لڈھا نے افسوس جتایا اور کہا کہ’’ شہر کی اوپن زمینوں کو تحویل میں لینے کا موضوع میٹنگ میں زیر بحث  ہےجو دیگر موضوعات سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے، اس میٹنگ سے کمشنر کی غیر حاضری افسوس ناک امر ہے۔
 اس درمیان سنیل کھڑکے نے میونسپل کارپوریشن کی عمارت احاطے میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کا  ایک بڑا مجسمہ نصب کرنے کی تجویز پیش کی جس پر شیوسینا کے کارپوریٹر ابراہیم موسیٰ پٹیل نے یہ کہہ اعتراض کیا کہ ہم اس تجویز کے خلاف نہیں مگر تجویز کی حمایت میں ایک مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والے کارپوریٹروں ہی کی دستخط حاصل کی گئی ہیں۔ یہ تجویز میرے پاس آتی تو میں بھی بلا شک و شبہ کے دستخط کرتاکیونکہ سردار پٹیل ملک کے وزیر داخلہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کے لیڈروں کو اس طرح سے ذات پات میں تقسیم  نہ کرےتو بہتر ہیں ۔اس پر بی جے پی کے کارپوریٹر برہم ہوگئے اور  ہنگامہ کرنے لگے ۔اسی درمیان میں اپوزیشن لیڈر سنیل مہاجن نے کارپوریٹر موسیٰ پٹیل کی  نہ صرف حمایت کی بلکہ ان کا ساتھ بھی دیا ۔بعد ازاں شیوسینا اور بی جے پی اراکین  کے درمیان خوب ہنگامہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK