Inquilab Logo

بی جے پی حکومت انتقام کی سیاست کررہی ہے

Updated: September 19, 2020, 11:30 AM IST | Agency | Lucknow

سماجوادی پارٹی کے لیڈران نے گورنر آنندی بین پٹیل سے ملاقات کرکے شکایت کی،میمورنڈم پیش کیا، کارروائیوں پر روک لگانے کا مطالبہ

SamajWadi leaders come out after meeting the governor.Picture. Picture:INN
سماجوادی لیڈران گورنر سے ملاقات کرکے باہر آتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

سماج وادی پارٹی(ایس پی)نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت پربدلے کے جذبے کے تحت کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے گورنر سے اپنےآئینی فریضے کی ادائیگی کرتے ہوئے فوراً بی جے پی حکومت کے ذریعہ کی جارہی کاروائیوں پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایس پی کے وفدنےجمعہ کوگورنرآنندی بین پٹیل سے مل کر ان سے ریاست میں بڑھتی لاقانونیت اور سماج وادی لیڈروں پربدلے کے جذبے سے ہورہی کاروائیوں کے خلاف اشتعال کا اظہار کرتے ہوئے  فوراً اس پر کنٹرول کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنر کو دئیے گئے میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ اترپردیش میں بی جے پی حکومت اپوزیشن خاص کر سماج وادی پارٹی کے تئیں بدلے کے جذبےسے کاروائی کررہی ہے۔ ریاست میں نظم ونسق کی حالت روز بروز بگڑتی جارہی ہے۔اقتدار کے حمایت یافتہ مجرمین کے کارناموں سے عوام خائف ہیں۔میمورنڈم میںکہا گیا ہے کہ ریاست میں بےقصور ستائےجارہےہیں فرضی انکاؤنٹر اور حراست میں اموات ہورہی ہیں۔اغوا،لوٹ،قتل کے معاملات میں یومیہ اضافہ ہورہا ہے۔حکومت ان پر کنٹرول نہیں کرپارہی ہے۔ خواتین اور بچیوں کے ساتھ توآئے دن عصمت دری کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ فرضی اعداد سے یہ حکومت کام چلا رہی ہے۔میمورنڈم سونپنے والوں میں سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل ،سنیل سنگھ ساجن، آنند بھدوریا اور ادئے ویر سنگھ شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK