Inquilab Logo

بی جےپی حکومت کو اب محض جھوٹے وعدوں کا سہارا:اکھلیش

Updated: July 18, 2020, 10:40 AM IST | Lucknow

سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نےالزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جتنا پارٹی(بی جے پی)کی مرکزی و ریاستی حکومتیں جھوٹے وعدوں کی بنیاد پر اپنے دن کاٹ رہی ہیں ۔

Akhilesh Yadav. Photo: INN
اکھلیش یادو۔ تصویر: آئی این این

سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نےالزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جتنا پارٹی(بی جے پی)کی مرکزی و ریاستی حکومتیں جھوٹے وعدوں کی بنیاد پر اپنے دن کاٹ رہی ہیں ۔ بی جے پی اسکیمات کا سبزباغ دکھا کر عوام کو گمراہ کرتی ہے اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ایس پی سربراہ نےجمعہ کویہاں جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی نے کورونا بحران میں ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال کو چھپانےکا کام بڑی چالاکی سے کیا ہے۔اعلی قیادت سےلےکر دوسرے بی جے پی لیڈران یہی دعویٰ کررہےہیں کل تمام تر دقتوں کےباوجود ملک کی معیشت میں بہتری کے آثار ہیں ۔
 سابق وزیر اعلیٰ نےکہا کہ لیکن بی جے پی کے اس جھوٹے دعوے کی پول ایس بی آئی کی وہ رپورٹ کھولتی ہےجس میں کہا گیا ہےکہ جون میں جاری کردہ مہنگائی شرح۶ء۹۸؍فیصدرہی ہے جبکہ مہنگائی کے ابھی مزید بڑھنےکے آثار ہیں ۔ یادونے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نےتو دعویٰ کیاہےکہ ہندوستان کی معیشت مالی سال ۲۱۔ ۲۰۲۰ءمیں ۹ء۵؍فیصدتک گر سکتی ہے جبکہ پہلے ۵؍فیصد کا اندازہ لگایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤں کی وجہ سے عوام زندگی درہم برہم ہے۔اس کی وجہ سےریاستوں میں نوکریاں جارہی ہیں ۔لوگ بے روزگار ہورہے ہیں ۔ کھیتی۔کسانی بھی متاثر ہورہی ہے۔ کاروباری دنیا میں بھی الٹ پلٹ جاری ہے۔کنسٹرکشن، آٹو موبائل، صرافہ کے شعبوں میں کافی برااثر پڑا ہے۔ لیکن بی جے پی کو اس کی نہ تو کوئی فکر ہے اور نہ ہی کسی بات کا افسوس۔ اس کی غلط پالیسیوں ملک کی ترقی کو روک دیا اور غیریقینی و عدم تحفظ کے احساس کو پیدا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK