Inquilab Logo

بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش نے بنگال میں کوچ بہار جیسے مزید تشدد کی دھمکی دی

Updated: April 12, 2021, 10:01 AM IST | Kolkata

سی آئی ایس ایف کی فائرنگ میں  جاں بحق ہونے والوں کو ممتا کا خراج عقیدت، نسل کشی قراردیا۔ امیت شاہ کو اس میں بھی ’منہ بھرائی‘ کی سیاست نظر آئی

 ممتا بنرجی پریس کانفرنس  تصور  مڈڈے
Mamata Banerjee Press Conference Photo midday

مغربی بنگال میں سنیچر کو پولنگ کے دوران سی آئی ایس ایف کی فائرنگ میں  چھلمو میاں، زبیر احمد، امجد حسین اور ناوید کی موت کو بھی فرقہ واریت کی سیاست کیلئے چارہ کے طور پراستعمال کیا جارہاہے۔ بی جے پی کی ریاستی اکائی کے صدر دلیپ گھوش نے    دھمکی دی ہے کہ اگر’’بگڑے ہوئے لڑکے‘‘ سدھرے نہیں توکوچ بہار جیسے اور بھی واقعے پیش آئیں گے۔ دوسری جانب امیت شاہ نے بھی فرقہ وارانہ کارڈ کھیلتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ممتا بنرجی سی آئی ایس ایف کی فائرنگ میں  ہلاک ہونے والوں کو تو خراج عقیدت پیش کررہی ہیں مگر آنند برمن نامی بی  جے پی کارکن کی موت پر انہوں نے اظہار تعزیت نہیں  کیا ہے۔ امیت شاہ کے مطابق یہ اس لئے کہ آنند  راج بھونگشی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں  جو ٹی ایم سی کو ووٹ نہیں دیتا۔ 
ممتا بنرجی کو ہی سی آئی ایس ایف کی فائرنگ کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا
 امیت  شاہ اور دلیپ گھوش نے  سی آئی ایس ایف کی فائرنگ کیلئے  ممتا بنرجی کو ہی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے عوام کو سیکویٹی فورسیز کے گھیراؤ کیلئے اکسایاتھا۔ دلیپ گھوش نے اس کیلئے ممتا بنرجی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بھی مانگ کی ہے۔ امیت شا نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ممتا بھلے ہی ان کا استعفیٰ مانگ رہی ہیں مگر ۲؍ مئی کو ممتا کو مستعفی ہونا پڑےگا۔
ممتا بنرجی کی متاثرین سے گفتگو، نسل کشی کا الزام
 دوسری طرف ممتا بنرجی نے کوچ بہار کے سانحہ کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ ہی ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے ۴ ؍افراد کے سینے  اور سر پر گولی مارے جانے کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے فائرنگ کو نسل کشی قرار دیا۔ انہوں نے سیکوریٹی اہلکاروں کو مخاطب کرتےہوئے کہا ہے کہ ’’اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بدنظی پھیلارہاہے تو اس سے بات کیجئے، آپ کے پاس لاٹھی ہے، اس کا استعمال کیجئے، آپ سیدھے سینے اور گلے پر نشانہ لے کر گولی کیسے چلاسکتے ہیں۔‘‘ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر یہ نسل کشی نہ ہوتی تو گولی پیر پر بھی ماری جاسکتی تھی۔
تشدد بی جےپی کی سازش کا نتیجہ : ممتا بنرجی
  ممتا بنرجی نے کوچ بہار میں جو کچھ ہوا اسے بی جےپی کی سازش قرار دیتے ہوئے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’’میرے پاس ویڈیو ہے جس میں فائرنگ کے بعد بی جےپی  کے لیڈر سی آئی ایس ایف کے جوانوں کی حمایت میں بات کررہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’کسی کے خاندان میں اس کا بچہ مرتا ہے تو آپ(بی جےپی لیڈروں ) کو افسوس نہیں ہوتا؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK