Inquilab Logo

انٹاپ ہل کے کلپک ناکہ پر بی ایم سی کی انہدامی کارروائی

Updated: May 24, 2022, 5:52 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

۴۰؍ دکانوں کے سامنے غیرقانونی اسٹال اور نالے پر بنائے گئے ڈھانچے کو منہدم کردیا گیا۔ مداخلت کرنے والے کچھ دکاندار پولیس کی تحویل میں ۔میونسپل افسر کے مطابق ان دکانوں کی وجہ سے نالے کی صفائی میںمشکل پیش آرہی تھی

Demolition squads are breaking into shops under police control.
انہدامی دستہ پولیس بندوبست میں دکانوں کو توڑرہا ہے۔ (تصویر: انقلاب)

 یہاں  کے  کلپک ناکہ پر میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے پولیس کے بھاری بندوبست کے درمیان تقریباً ۴۰؍ دکانوں کے سامنے  بڑے  نالے کی صفائی کیلئے  غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا ۔ اس دوران کچھ دکانداروں نے  مداخلت کی کوشش کی لیکن پولیس نے انھیں اپنی تحویل میں لے کر بعد میں متنبہ کرکے چھوڑ دیا ۔ 
 شیخ مصری درگاہ کے قریب ہل ویوبلڈنگ میںرہنے والے  سلام قاضی  نےاس بارے میں بتایا کہ’’ انٹاپ ہل میں کلپک ناکہ کے قریب رہنے والے ایک شخص نےبرسوں پہلے اس جگہ پر قبضہ کرنے کیلئے  پہلے ناریل کا درخت لگاکر گارڈن بنایا تھا ، بعدازیں وہاں پر چھوٹے چھوٹے گالے بناکر انہیں فروخت کردیا۔  چوں کہ دکانوں کے سامنے ایک بڑا  نالا ہے  ۔  اس لئے ان  دکانوں میں آنے جانے کیلئے  اس  نالے کو بند کردیا گیا ہےجس کی وجہ سے اس کی   صفائی میں کافی دشواری ہوتی ہے  اسی لئے بی ایم سی کی جانب سے  ان دکانوں کو منہدم کرنے کی کارروائی  ہورہی ہے ۔ ‘‘
 جائے وقوع پر موجود ایک شخص نے بتایا کہ’’ انٹاپ ہل کی شیخ مصری درگاہ کے قریب کلپک ناکہ پر واقع دکانوں کے سامنے غیر قانونی طریقے سے نالے  پر قبضہ جمالیا گیا ہے اور بارش سے قبل اس نالے کی صفائی ضروری ہے ۔ اس لئےمذکورہ نالے کی صفائی کے لئے میونسپل کارپوریشن کے ایف ناتھ وارڈ کا انہدامی دستہ پیر کی صبح تقریباً ۱۱؍بجے پولیس کے بھاری بندوبست کے ساتھ پہنچا ۔ایک جے سی بی  کے ذریعہ دکانوں کے سامنے نالے پر بنائی گئی لوہے کی سیڑھیاں وغیرہ منہدم کردیں ۔ نالے پر بنائے گئے اسٹا ل اور دیگر چیزیں بھی ہٹا دی گئی ہیں  ۔ ‘‘
 جائے وقوع پر موجود ایف نارتھ کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ’’ یہاں پر نالے کے سامنے تقریباً ۴۰؍ دکانیں ہیں اور انھوں نے دکان میں آنے جانے کیلئے نالے کو بند کردیا ہے  جس کی وجہ سے اس کی صفائی کرنا مشکل ہے ۔ اگر نالے کی صفائی نہیں ہوئی تو علاقےمیں بارش کے پانی کی نکاسی میں کافی تکلیف ہوگی اور علاقہ زیرآب آ سکتا ہے ۔ اس لئے نالے کی صفائی کیلئے یہ انہدامی کارروائی ضروری ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ’’  اس طرح کی  انہدامی کارروائی شہرو مضافات کے متعدد علاقوں میں بھی جاری ہے ۔ ‘‘

antop hill Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK