Inquilab Logo

جلگاؤں میں ۴؍ سالہ بچی کی لاش مشکوک حالت میں برآمد

Updated: February 12, 2020, 1:29 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

شہر کے پمپرلا ہڈکو کالونی علاقے میں ایک چار سالہ معصوم بچی کی لاش برآمد ہونے سے علاقےسمیت شہر بھر میں کھلبلی مچ ہوئی ہے ۔یہ معصوم بچی صبح ساڑھے۹؍ سے ۱۰؍ بجے کے درمیان اچانک اپنے مکان نمبر ۵۹؍ پمپرلا ہڈکو کالونی سے لاپتہ ہوگئی تھی ۔تقریباً چار پانچ گھنٹے کے بعد اس کی لاش پڑوس کے ایک مکان کے زینے پر مشکوک حالت میں ملی ۔

جلگاؤں میں ۴؍ سالہ بچی کی لاش مشکوک حالت میں برآمد ۔ تصویر : آئی این این
جلگاؤں میں ۴؍ سالہ بچی کی لاش مشکوک حالت میں برآمد ۔ تصویر : آئی این این

 جلگاؤں : شہر کے پمپرلا ہڈکو کالونی علاقے میں ایک چار سالہ معصوم بچی کی لاش برآمد ہونے سے علاقےسمیت شہر بھر میں کھلبلی مچ ہوئی ہے ۔یہ معصوم بچی  صبح ساڑھے۹؍ سے ۱۰؍ بجے کے درمیان اچانک اپنے مکان نمبر ۵۹؍ پمپرلا ہڈکو کالونی سے لاپتہ ہوگئی تھی ۔تقریباً چار پانچ گھنٹے کے بعد اس کی لاش پڑوس کے ایک مکان کے زینے پر مشکوک حالت میں ملی ۔ 
 موصولہ تفصیلات کے بچی کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کے والد اور والدہ  اس کی تلاش میں پورا علاقہ چھان مارے ۔علاقے کی سنی قادری مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اس کی تلاش کیلئے اعلان بھی کیا گیا لیکن کہیں بھی اس کا پتہ چل نہیں سکا ۔دوپہر دو بجے کے قریب پڑوس میں رہنے والی ایک بارہ سال کی لڑکی کو  وہ بچی  بے سدھ حالت میں ایک مکان کے زینے  پر پڑی ہوئی نظر آئی۔ ذرائع کے مطابق   ا س لڑکی نے اس بچی کو اٹھا کر اس کے گھر پہنچا دیا لیکن اُس وقت اس  کے گھر میں کوئی موجود نہیں تھا ۔ 
  اس لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنے مکان کی چھت پر دُھلے ہوئے کپڑے  لانے گئی تھی، اسی دوران اس کو وہ  لڑکی نہایت ابتر حالت میں نظر آئی۔ بعد میں اس بچی کو  سول اسپتال  لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں  جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا ۔لاش واپس گھر لے جائی گئی۔بتایا گیا کہ لڑکی کے کانوں میں پانی  موجود تھا اور منہ سے جھاگ نکل رہا تھاجس کی وجہ سے یہ اندازہ ظاہر کیا گیا کہ پانی میں ڈوب جانے سے اس کی موت ہوئی ہےلیکن جہاں سے لاش برآمد ہوئی وہاں پانی کا کوئی  ذخیرہ نہیں ہے  ۔اس کے بعد بچی کی موت کے تعلق سے علاقے کے لوگوں کو شبہ پیدا ہوا اور لاش دوبارہ سول اسپتال لائی گئی ۔پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کی گئی ۔تادم تحریر  اس معصوم کی موت کی کوئی ٹھوس وجہ معلوم  نہیں ہوسکی ہے۔  پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی اس کی موت کی صحیح تصدیق ہوسکے گی ۔
 پولیس ذرائع نے بھی پانی میں ڈوب جانے سے موت ہونے کا اندازہ ظاہر کیا ہے ۔جان بحق بچی کے والدپیشے سے مزدور ہیں، وہ مستری کام کرتے ہیں ۔ یہ اُن کی واحد لڑکی تھی ۔ اس معاملے میں رام نند نگر پولیس اسٹیشن کا عملہ تحقیقات میں جٹ گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK